آئی پی ایل:کے کے آرکی چار رنز سے جیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2024
آئی پی ایل:کے کے آرکی چار  رنز سے جیت
آئی پی ایل:کے کے آرکی چار رنز سے جیت

 

   کولکتہ: انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا تیسرا لیگ میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر کولکتہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ اس کے بعد کے کے آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 208 رنز بنائے۔ اس ٹیم کی جانب سے بہترین اسکورر آندرے رسل رہے جنہوں نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے جبکہ سالٹ نے 54 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹی نٹراجن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کو اب جیت کے لیے 209 رنز بنانے تھے اور ہینرک کلاسن کی شاندار اننگز کی وجہ سے حیدرآباد فتح کے قریب پہنچ گیا، لیکن کے کے آر جیت گیا۔ اس میچ میں کلاسن نے 8 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ حیدرآباد نے اس میچ میں 20 اوور میں 7 وکٹ پر 204 رنز بنائے۔ یہ میچ جیت کر کے کے آر نے جیت کے ساتھ سیزن کا آغاز کیا اور دو پوائنٹس بھی حاصل کیے۔