آئی پی ایل:دہلی کیپٹلس کی جیت، ممبئی انڈینز کو پانچویں شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2024
آئی پی ایل:دہلی کیپٹلس کی جیت، ممبئی انڈینز کو پانچویں شکست
آئی پی ایل:دہلی کیپٹلس کی جیت، ممبئی انڈینز کو پانچویں شکست

 

آواز دی وائس :  آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ ہفتہ کو دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا گیا۔ دہلی نے یہ میچ 10 رنز سے جیتا تھا۔ ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جیک فریزر میک گرک کے 27 گیندوں میں 84 رنز کی مدد سے دہلی کیپٹلس نے چار وکٹ پر 257 رنز بنائے۔

دہلی کے ابتدائی بلے بازوں نے اسے غلط ثابت کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت داری کی۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں میں ناقابل شکست 48 رنز بنائے، شائی ہوپ نے 17 گیندوں میں 41 رنز اور ابھیشیک پورل نے 27 گیندوں میں 36 رنز بنائے۔

 اس کے بعد دہلی نے ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں نو وکٹ پر 247 رنز تک محدود کر دیا۔ ممبئی کے لیے تلک ورما نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ دہلی کی طرف سے راشیخ سلام اور مکیش کمار نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔