آئی پی ایل:، دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کوشکست دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2024
آئی پی ایل:، دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کوشکست دی
آئی پی ایل:، دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کوشکست دی

 

 نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ نمبر 40 میں، دہلی کیپٹلز (ڈی سی) نے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو چار رنز سے شکست دی۔

 پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 224 رنز بنائے۔ جواب میں گجرات کی ٹیم صرف 220 رنز بنا سکی۔

اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

 رشبھ پنت نے طوفانی اننگز کھیلی۔ پنت نے 43 گیندوں میں پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اکشر نے 43 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت ایک ایسے وقت میں بنائی جب ٹیم 44 رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل میں تھی۔ ، پنت نے آخر کار ٹرسٹن اسٹبس (سات گیندوں میں 26 ناٹ آؤٹ، تین چوکے، دو چھکے) کے ساتھ صرف 18 گیندوں میں 67 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی جس کی وجہ سے دہلی کی ٹیم آخری پانچ اووروں میں 97 رنز جوڑنے میں کامیاب رہی۔

دہلی کے 225 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹائٹنز کی ٹیم نے سائی سدرشن (39 گیندوں میں 65 رنز، سات چوکے، دو چھکے) اور ڈیوڈ ملر (23 گیندوں میں 55 رنز، تین چھکے، چھ چوکے) کی نصف سنچری کے باوجود آٹھ وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن صرف 220 رنز بنا سکے۔ سائی سدرشن نے اوپنر ریدھیمان ساہا (39) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 82 رنز بھی جوڑے۔