فیفا ورلڈکپ: مراکش کینیڈا کو ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2022
فیفا ورلڈکپ: مراکش کینیڈا کو ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں
فیفا ورلڈکپ: مراکش کینیڈا کو ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں

 

 

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش نے اپنا عمدہ کھیل جاری رکھتے ہوئے اس مرتبہ کینیڈا کو بھی ہرادیا اور راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا۔ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کو جیت درکار تھی جو اس نے 1-2 کے مارجن سے حاصل کرلی۔

افریقی ٹیم نے میچ کے چوتھے منٹ میں ہی حکیم زیاش کے گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ مراکش نے 23ویں منٹ میں دوسرا گول بھی داغ دیا اور برتری 0-2 کرلی، اس مرتبہ يوسف النصيری نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

میچ کے 40ویں منٹ میں نائف آكرد سے اپنے ہی گول میں گیند چلی گئی جس کے باعث میچ کا اسکور 1-2 ہوگیا۔ نہ صرف پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا بلکہ دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول نہ بناسکی اور میچ 1-2 سے مراکش کے نام رہا

 

واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی مراکش نے گروپ ایف میں ٹاپ کرکے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کیا۔ خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مراکش نے فیفا ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ اس نے اس سے قبل 1986 کے ورلڈکپ میں راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی تھی۔