دہلی نے آئی پی ایل میں گجرات کو 6 وکٹوں سے شکست دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2024
دہلی نے آئی پی ایل میں گجرات کو 6 وکٹوں سے شکست دی
دہلی نے آئی پی ایل میں گجرات کو 6 وکٹوں سے شکست دی

 

 آواز دی وا ئس:  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 32 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز (ڈی سی) نے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم نے 90 رنز کا ہدف 8.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اوپنر جیک فریزر میگارک نے 10 گیندوں پر 20 رنز بنائے، شائی ہوپ نے 10 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور کپتان رشبھ پنت نے 16 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سندیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 احمد آباد میں دہلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ گجرات ٹائٹنز 17.3 اوور میں 89 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹائٹنز نے لیگ میں اپنا سب سے کم سکور پوسٹ کیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال دہلی کے خلاف ٹیم 125 رنز تک محدود رہی تھی۔

ڈی سی کی جانب سے مکیش کمار نے 3، ایشانت شرما اور ٹرسٹن اسٹبس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک بلے باز بھی رن آؤٹ ہوا۔ گجرات کی جانب سے راشد خان نے 31 رنز بنائے، کوئی دوسرا بلے باز 15 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکا۔ سائی سدرشن نے 12 اور راہول تیوتیا نے 10 رنز بنائے