چنئی کی لگاتار دوسری جیت، گجرات کی سب سے بڑی شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2024
چنئی کی لگاتار دوسری جیت،  گجرات کی سب سے بڑی شکست
چنئی کی لگاتار دوسری جیت، گجرات کی سب سے بڑی شکست

 

نئی دہلی:  انڈین پریمیئر لیگ میں 26 مارچ کو، چنئی سپر کنگز  نے گجرات ٹائٹنز  کو 63 رنز سے شکست دی۔ 207 رنز کے ہدف کے جواب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 143 رنز بنا سکی

گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ چنئی سپر کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 2025 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 23 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ رتوراج گائیکواڑ اور راچن رویندرا نے 46-46 رنز بنائے۔ آخری اوور میں سمیر رضوی 6 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا۔ گجرات کی جانب سے راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آر سائی کشور، اسپینسر جانسن اور موہت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ۔ سائی سدرشن نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔ ریدھیمان ساہا اور ڈیوڈ ملر نے 21-21 رنز بنائے۔ چنئی کی جانب سے دیپک چاہر، مستفیض الرحمان اور تشار دیشپانڈے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیرل مچل اور میتھیسا پاتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ رنز کے لحاظ سے گجرات ٹائٹنز کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے پہلے ٹیم کبھی بھی 27 رنز سے زیادہ نہیں ہاری تھی۔ چنئی کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ گجرات کی ٹیم 1 میچ جیت چکی ہے۔ 1 میچ ہار چکا ہے۔