روہت اور گل کی سنچری کی بدولت ہندوستان کو 46 رن کی برتری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2024
روہت اور گل کی سنچری کی بدولت ہندوستان کو 46 رن کی برتری
روہت اور گل کی سنچری کی بدولت ہندوستان کو 46 رن کی برتری

 

دھرم شالہ: کپتان روہت شرما کے ناٹ آؤٹ 102 رن اور شبھمن گل کے ناٹ آؤٹ 101 رن کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو لنچ تک ایک وکٹ پر 264 رن بنا کر پہلی اننگز میں 46 رنوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ہندوستان کل کے ایک وکٹ پر 135 رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں لنچ تک روہت اور شبھمن نے 150 سے زیادہ رن کی شراکت کے ساتھ 246 رنز بنائے۔
اس سیشن میں ہندوستان نے 30 اوورز میں 129 رن بنائے اور روہت اور گل نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لیں