آزادی کا امرت مہوتسو:ماؤنٹ نن پرقومی پرچم لہرائے گی ریلوے کی ٹیم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2022
آزادی کا امرت مہوتسو:ماؤنٹ نن پرقومی پرچم لہرائے گی ریلوے کی ٹیم
آزادی کا امرت مہوتسو:ماؤنٹ نن پرقومی پرچم لہرائے گی ریلوے کی ٹیم

 

 

ممبئی: امرت مہوتسو جشن آزادی کے موقع پر اس بار ریلوے بھی کچھ نیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اس کی ٹیم اونچی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر ترنگا لہرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پہاڑیوں کی یہ چوٹی لداخ کی وادی سور میں واقع ماؤنٹ نن ہوگی۔

سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر انیل کمار لاہوتی نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس میں ماؤنٹ نن کوہ پیمائی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس مہم کا اہتمام سی آر کے ایڈونچر اسپورٹس کلب (سی آر اے ایس سی) نے آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا ہے۔

سی آر اے ایس سی ٹیم ہیمنت جادھو (لیڈر)، چیف آفس سپرنٹنڈنٹ، انجینئرنگ برانچ، ممبئی ڈویژن اور سندیپ موکاشی، سنٹرلائزڈ پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹھاکرلی، آفس سپرنٹنڈنٹ پر مشتمل ہے۔

اس کے بعد ان کا ہدف اگلے سال ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرنا ہے۔ ماؤنٹ نن مہم 8 اگست سے 6 ستمبر 2022 تک چلے گی۔ لداخ کے علاقے میں وادی سور میں واقع، ماؤنٹ نن اپنی سخت آب و ہوا اور حالات کے لیے جانا جاتا ہے۔

اس چوٹی کی اونچائی سطح سمندر سے 23,409 فٹ (7135 میٹر) ہے۔ اس چوٹی کو ایورسٹ سے پہلے کی مہم بھی کہا جاتا ہے۔