گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھی پرعزم ہیں الفیہ پٹھان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-11-2022
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھی پرعزم ہیں الفیہ پٹھان
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھی پرعزم ہیں الفیہ پٹھان

 

 

نکول شیوانی/ نئی دہلی

عمان، اردن میں حال ہی میں منعقدہ ایلیٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں  گولڈ میڈل جیت کر الفیہ پٹھان واپس وطن لوٹی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی باکسنگ کی تاریخوں میں اپنا نام درج کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

19 سالہ الفیہ نے 81 کلو گرام ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں مقامی فیورٹ اسماعیل حسینی کو شکست دے کر ملک کے لیے سینئر مرحلے میں سب سے بڑا تمغہ جیتا۔  آواز دی وائس نے ان سے عمان میں ان کی کامیابی کے بارے میں بات کی۔ وہ روہتک میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مرکز میں مزید تیاری کے لیے واپس آئیں ہیں۔ان سے کی گئی بات چیت کا متعقلہ حصہ۔

سوال:الفیہ آپ کو حالیہ کامیابی بہت بہت مبارک۔ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد آپ کا پہلا تاثر کیا ہے؟

جواب: میں بہت خوش تھی۔ اصل میں، میں اب بھی پرجوش ہوں۔اس سطح پر یہ میرا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ یہ واقعی میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک قابل فخر بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ادا کر پار رہی ہوں۔

سوال: ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ مجھے بیان کریں۔

جواب:یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ میں نے بہت کچھ سیکھا۔ وہاں جانے سے پہلے اگرچہ میں گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش رکھتی تھی، لیکن میرا بنیادی مقصد سفر سے دیگر چیزیں سیکھنا تھا۔ مجھے ٹیم کے سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

آپ اپنی کامیابی کا سہرا کسے دنیا پسند کریں گی؟

کھیل، چاہے وہ انفرادی  ہی کیوں نہ ہو، ایک ٹیم کے طور پر کام کرتا ہے۔ میں اپنے کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، میرے فزیوز ٹیچرکا بھی شکریہ جنہوں نے ایکٹو رکھا اور ٹیم کے ان سینئر ممبران کو نہیں بھولنا جنہوں نے ہمیشہ  تیاری میں میری مدد کی۔

awazthevoice

کیا آپ اپنی اس کامیابی کا درجہ دیں گے؟

یہ گولڈ میڈل میرے لیے سب سے اہم ہے اور سینئر سطح پر یہ میرا سب سے بڑا تمغہ ہے۔ براعظم ایشیا سے بہت سے بڑے نام میدان میں تھے اور اس سطح پر سینئر ٹیم کے ساتھ یہ میری پہلی نمائش تھی۔

آپ اپنی کامیابی کا جشن کیسے منانا چاہیں گی؟

ابھی جشن کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔میں اپنے پہلے سینئر نیشنل مقابلے کی تیاری کے لیے روہتک میں واپس آئی ہوں۔ جب میں دسمبر میں ناگپور جاوں گی اور اپنے والدین سے ملوں گی تو اپنی کامیابی کا جشن مناوں گی۔