کشمیری علیحدگی پسند لیڈر کے وارث کہہ رہے ہیں __ ہم ہندوستان کے وفادار ہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2024
کشمیری علیحدگی پسند لیڈر کے وارث کہہ رہے ہیں __ ہم ہندوستان کے وفادار ہیں
کشمیری علیحدگی پسند لیڈر کے وارث کہہ رہے ہیں __ ہم ہندوستان کے وفادار ہیں

 

آشا کھوسہ/نئی دہلی

اگر کشمیر میں بدلے ہوئے ماحول کا ایک بڑا ثبوت دیکھنا ہے تو مقامی انگریزی اور اردو اخبارات میں کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں کے بچوں اور پوتے پوتیوں کی طرف سے شائع ہونے والے نوٹسز کو ضرور دیکھنا چاہیے ۔ جن میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے  "وفادار شہری ہیں۔ ایسے ہی دو پبلک نوٹس حال ہی میں شائع ہوئے ہیں،ایک علیحدگی پسند شبیر شاہ کی بیٹی سما کا ہے۔یاد رہے کہ شبیر شاہ دہلی کی تہاڑ جیل میں منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ اور نوجوانوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے خلاف اٹھانے کی تربیت دینے کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں ۔

دوسرا روہ الطاف عرف روہ شاہ کا تعلق تحریک حریت کے رہنما سید علی شاہ گیلانی سے ہے جو ان کی پوتی ہیں جنہوں  نے اپنی آخری سانس تک کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی حمایت کی اور نظام مصطفی (اسلامی حکمرانی) کا نعرہ دیا۔ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دی۔
جمعرات کے روز ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والے ایک علیحدہ عوامی نوٹس میں، 23 سالہ سما شبیر شاہ نے ، جو کہ برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں، اپنی حیثیت ایک "وفادار ہندوستانی شہری" کے طور پر پیش کی۔ سما شبیر نے نوٹس میں کہا کہ میں ہندوستان کی وفادار شہری ہوں اور میں کسی ایسے شخص یا تنظیم سے وابستہ نہیں ہوں جو یونین آف انڈیا کی خودمختاری کے خلاف ہو۔نوٹس جو کشمیری اخبار میں بطور اشتہار شائع کرائے گئے 

اس نوٹس میں اس نے  کہا ہے کہ کسی بھی طرح سے ممنوع  ڈی ایف پی یا اس کے نظریے سے وابستہ نہیں ہوں۔اگر کسی نے اس کا نام علیحدگی یا پارٹی سے جوڑا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رووا شاہ نے جو ایک بار کچھ دیگر کشمیری صحافیوں کے ساتھ ترکی چلی گئی تھیں جہاں وہ  ٹی آر ٹی کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور ہندوستان کے خلاف رپورٹس لکھتی تھیں،  اسی ہفتےایک ایسا ہی نوٹس شائع کیا۔ روواشاہ نے کہا کہ میں ہندوستان کا ایک وفادار شہری ہوں کسی ایسی تنظیم یا ایسوسی ایشن سے وابستہ نہیں ہوں جس کا ایجنڈا یونین آف انڈیا کے خلاف ہواورمیں اپنے ملک کے آئین کے ساتھ وفاداری کی مقروض ہوں۔
روضہ الطاف کے والد الطاف احمد شاہ جو گیلانی کے داماد تھے اور شورش اور دہشت گردی کے دنوں میں ان کے ساتھی بھی تھے۔ انہیں بھی دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔وہ گزشتہ سال کشمیر واپس آئی تھیں، انہوں نے اپنے مرحوم دادا کی طرف سے قائم کردہ حریت کانفرنس کے دھڑے سے خود کو دور کرتے ہوئے ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے۔اس نے شادی کی اور تب سے کشمیر میں رہ رہی ہے۔ اس کی سوشل میڈیا پوسٹس زیادہ تر کشمیر اور ان کی زندگی کے بارے میں ہوتی ہیں۔
 گیلانی کئی ایم ایل اے رہ چکے تھے، پاکستان نواز عسکریت پسندی کے آغاز کے ساتھ ہی وہ صف اول کے اور سب سے زیادہ شدت پسند  پاکستان نواز رہنما بن گئے تھے۔ ان کا انتقال ستمبر 2021 میں 91 سال کی عمر میں ہوا ۔انہیں خاموشی سے سپرد خاک کر دیا گیا۔ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلنے میں ان کا  افسوسناک رہا ۔
دوسری جانب شبیر شاہ کو اس سوچ کے ساتھ نظربندی سے رہا کیا گیا کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔ لیکن انہوں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔آج وہ وزارت خزانہ کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے دہشت گردی کی فنڈنگ، منی لانڈرنگ وغیرہ کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ عوامی نوٹس کشمیر میں ماحول کے بدل جانے کا ایک اور ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے آغاز پرعوامی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو اخبارات میں عوامی نوٹس جاری کرنے پر مجبور کیا گیا تھا کہ وہ "ہندوستانی" سیاسی جماعتوں اور اداروں سے دوری اختیار کریں ۔ دہشت گرد رہنماؤں کو برہنہ دھمکیاں دیتے تھے اور تمام سیاسی جماعتوں کے بہت سے لوگوں کو قتل بھی کر چکے تھے۔ یہاں تک کہ سیاسی رہنماؤں کے رشتہ داروں اور اہل خانہ نے بھی کشمیر میں 'ہندوستانی' نظام کا حصہ رہنے والی شخصیت سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرنے کے لیے ایسے نوٹس جاری کیے تھے۔