ہندوستانی فن، ثقافت اور ادب فطری طور پر سدا بہار ہیں۔ کنور رنجیت چوہان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2022
 ہندوستانی فن، ثقافت اور ادب فطری طور پر سدا بہار ہیں۔ کنور رنجیت چوہان
ہندوستانی فن، ثقافت اور ادب فطری طور پر سدا بہار ہیں۔ کنور رنجیت چوہان

 

 

منصور الدین فریدی : آواز دی وائس 

ماضی میں جڑیں لیکن مستقبل کی مناسبت کے ساتھ سلامت ہیں جبکہ  ہندوستانی فن، ثقافت اور ادب فطری طور پرسدا بہار ہیں۔ ہمارا فن ہر نسل کے لوگوں کے لیے سکون کا راستہ اورایک علاج ہے۔

ان تاثرات کا اظہار کنور رنجیت چوہان نے کیا جو کہ اردو شاعر اور بانی، جشنِ ادب فاؤنڈیشن ہیں ۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار دہلی کی خوبصورت شام اورایک خوبصورت محفل میں کیا۔ جسے ہندوستانی ثقافتی ورثے کی یادوں نے مزید خوشنما اور رنگین بنا دیا ،یہ محفل تھی ’جشن ادب ثقافتی کارواں کی ۔

 مصروف اور پر تناؤ زندگی میں خاص طور پر نوجوان ہمارے ہندوستانی فنون میں سکون تلاش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ

حالیہ برسوں میں ہم نے بہت سارے نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیم کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہندی اور اردو میں افزودہ تخلیقات کو سمجھنے اور قبول کرنے کی کوشش کرتے دیکھا ہے۔

ان کی دلچسپی ہندوستانی فن کو مزید مرکزی دھارے میں لانے میں مدد کر رہی ہے۔ یہ ہمیں ثقافتی کاروان کو ہر نئے ایڈیشن کے ساتھ بڑا اور بہتر بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

awazurdu

 ہمارے زمانے کے عظیم فنکار ثقافتی کاروان – وراثت 2022 کا حصہ بن کر ہمیں عزت دے رہے ہیں

 دراصل جشنِ ادب ثقافتی کاروان – 2022 ہمارے ثقافتی ورثے کے جوہر کو مجسم کرتا ہے جو ہمارے ہندوستانی فن، ثقافت اور ادب کی شکل میں زندہ ہے۔ یہ تین روزہ پروگرام 28، 29 اور 30 ​​اکتوبرتک سندر نرسری (گارڈن ایمفی تھیٹر) میں ہمایوں سے ملحق، نظام الدین، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔

یاد رہے کہ قوم فخر کے ساتھ 75 ویں سال آزادی کا سنگ میل "آزادی کا امرت مہوتسوا" منا رہی ہے۔ وزارت ثقافت (حکومت ہند) اور وزارت سیاحت (حکومت ہند) کے اشتراک سے جشنِ ادب ساہتیوتسوا نے کثیر جہتی جشنِ ادب ثقافتی کاروان – وراثت 2022 کا انعقاد کیا ۔ متعدد معروف فنکاروں نے اس موقع  پر اپنے اپنے  تاثرات ،تجربات اور خیالات کا اظہار سے اس کو ایک یاد گار شام بنا دیا ۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ہندوستانی ثقافتی ورثے کی عظمت کو منانے کے لیے۔ پروگرام میں پدم شری چندر پرکاش دویدی (چانکیہ فیم)، سوربھ شکلا (اداکار)، پیوش مشرا (اداکار)، پدم شری پروفیسر اشوک چکردھر، پدم شری پرہلاد سنگھ ٹپنیا اور راجیش تیلانگ (اداکار) اروند گوار (تھیٹر ڈائریکٹر)، محترمہ ودھا لال (کتھک ڈانسر) )، محترمہ نروپما کوٹرو (سینما کی دلدادہ، مصنفہ اور جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر وزارت کوئلہ)، مدن موہن مشرا 'دانش' (شاعر)، خوشبیر سنگھ شاد (شاعر) اور قیصر خالد (آئی پی ایس) شرکت کی ۔

سندر نرسری (ہمایوں کے مقبرے سے ملحق) کا خوبصورت گارڈن تھیٹر، نظام الدین سامعین سے تینوں دن  کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اختتامی دن  بھی مختلف سیشنز سے لطف اندوز ہوئے ۔

آ دوردرشن سے او ٹی ٹی تک پر ایک مباحثہ ہوا جس میں  بدلتی دنیا بدلتا سماج (ایک مباحثہ) جس میں سوربھ شکلا (اداکار)، پدم شری پروفیسر اشوک چکردھر (شاعر)، راجیش تیلانگ (اداکار) اور نروپما کوٹرو اورعظمیٰ جعفری کے ساتھ تھے۔

دراصل 28 اکتوبر (جمعہ) کو جشنِ ادب ثقافتی کاروان – وراثت 2022 کا افتتاح پدم شری پروفیسر سید ای حسنین، پدم شری پروفیسر اشوک چکردھر، پیوش مشرا (اداکار)، راجیش تیلانگ (اداکار) نے کیا تھا۔

اروند گوڑ (تھیٹر آرٹسٹ)، اور کنور رنجیت چوہان (شاعر اور بانی، جشنِ ادب، فاؤنڈیشن)۔ جشنِ ادب ثقافتی کارواں - 2022 کا پہلا دن سامعین کے لیے ایک روح پرور شام ثابت ہوا۔

شام کا آغاز پدم شری پروفیسر اشوک چکردھر (ہندوستان کے سب سے مشہور شاعروں میں سے ایک)، اداکار پیوش مشرا اور اداکار راجیش تیلانگ ڈاکٹر آمنہ مرزا کے ساتھ ایک دل لگی اور دل چسپ پینل ڈسکشن ’رنگدھرمی کا رنگکرم‘ سے ہوا۔ یہ ہندوستانی فنون لطیفہ، زبان اور مقامی بولیوں کے فروغ اور پرورش میں تھیٹر کی اہمیت پر ایک دلچسپ بحث تھی۔

awaz

نوجوان استاد ماسٹر ادھیراج چودھری کی روح پرور ستار کی پیشکش سے لوگوں پر سحر طاری ہوگیا۔ سامعین ستار کے ماہر استاد شجاعت خان (ہمارے ملک کے سب سے ممتاز ستار فنکاروں میں سے ایک) کے کلام  پر جھوم اٹھے۔ شام کا اختتام ودھا لال اور اس کے گروپ کی پرجوش کتھک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔

جشنِ ادب ساہتیوتسوا ہندوستانی فن، ثقافت اور ادب کو فروغ دینے کے لیے وقف کردہ سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو مستند شکلوں اور حقیقی روح کے تحفظ اور پرورش کے لیے کام کر رہا ہے۔

جشنِ ادب کا ثقافتی کارواں - وراثت 2022 ہندوستانی ثقافتی ورثے کو سلام ہے جو آرٹ میں متحرک انواع کی متاثر کن اقسام سے مالا مال ہے۔

جشنِ ادب کے ثقافتی کارواں - 2022 کا یہ باب مختلف شعبوں کی پرفارمنس اور پیشکشوں کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اور کامیاب رہا