عجوہ ۔۔۔ کیوں ہے کھجوروں کا سردار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2024
 عجوہ  ۔۔۔ کیوں ہے کھجوروں کا سردار
عجوہ ۔۔۔ کیوں ہے کھجوروں کا سردار

 

زیبا نسیم : ممبئی 

سعودی عرب کی کھجور دنیا بھر میں غذائیت اور طاقت بخش خاصیت کی وجہ سے پہچانی اور مانی جاتی ہے۔ مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں کھجور کی پیداوار اور اس کے استعمال کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے-دینا ميں 450 اقسام کی کھجوریں ھیں یہ انتہائ قدیم پھل ھے تاريخ کی کتابوں میں لکھا ھے کہ 6 ھزار سال قبل سے کھجور کی کاشت و تجارت کی جاتی تھی۔دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔ کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے۔

یہ کھجور میگنیشم سے بھرپور ہوتی ہے،اس کے استعمال سے خون کی شریانوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، الزائمر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے جو دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کھجور کے ان فوائد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے عجوہ کھجور کے فوائد و ثمرات اور اس کی فضیلت و اہمیت پر نظر ڈالیے کہ یہ کھجوروں میں سب سے افضل ہے۔

رسول اکرمﷺ کاارشاد گرامی ہے کہ جوشخص ہر صبح سات عجوہ کھجوریں کھا لے تو اُس دن نہ تو کوئی زہر اورنہ ہی کو ئی جادواُس کو نقصان پہنچا سکتاہے۔(صحیح بخاری)امّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓفرماتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ کاارشادپاک ہے کہ عجوہ کھجورمیں شفاہے اوراس کانہارمنہ کھانا زہرکا تریاق ہے۔(صحیح مسلم)جدید تحقیق کے مطابق کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔فائبر آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری جزو ہے اور قبض کی روک تھام کرتا ہے،نیزآنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔

awazurdu

بلڈ پریشر کنٹرول

بلڈ پریشرہائی ہونے کی صورت میں ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے  میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک خاموش قاتل ہے۔ اس کھجور میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ اور سوڈیم کی کم مقدار پائی جاتی ہے۔اس وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ آپ اگر بلڈ پریشر کے مریض ہیں، تو آپ کو اپنی روزمرہ زندگی میں ا س کا استعمال لازمی کرنا چاہیے تاکہ آپ اپنی مجموعی صحت پر غور کر سکیں۔

قلبی صحت

آپ کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے کے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ زیادہ تر اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہی واقع ہوتی ہیں۔ عجوہ کھجوروں میں معدنیات اور منزلز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہماری مجموعی صحت کو اچھا بناتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں کسی قسم کا کولیسٹرول نہیں ہوتا جو ہماری دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔

توانائی کا ذریعہ

اگر آپ دن بھر ایکٹو رہنا چاہتے ہیں اور توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو عجوہ کھجور سے مدد مل سکتی ہے۔ عجوہ کھجور توانائی کا اچھا ذریعہ ہے۔ اگر آپ فوری طور پر ایکٹو ہونا چاہتے ہیں تو کھجور کا استعمال کریں۔ یہ ایتھلیٹس کے لئے ایک جادوئی پھل ہے۔ ایتھلیٹس کو زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے یہ عجوہ کھجور کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ جسم کو کسی بھی نقصان سے بچا سکتیں ہیں۔

بانجھ پن کا علاج

یہ دنیا بھر میں مرد اور عورت کا عام مسئلہ  ہے۔ اگر مرد یا عورت میں کمزوری ہے تو اس کا علاج ضروری ہے۔ عجوہ کھجور میں یہ خصوصیات موجود ہوتیں ہیں، جو  اس کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اگر مرد کے سپرم میں طاقت نہیں ہوگی تو عورت حاملہ نہیں ہوسکتی۔اس کے لئے آپ کو  عجوہ کھجور کا استعمال کرنا چاہیے۔حمل کے دوران کھجوروں کا استعمال آپ کے رحم کے پٹھوں کو ایکٹو رکھتا ہے۔

وزن میں کمی

اضافی وزن بہت سے مسائل اور بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اضافی وزن ہے اور اس کو کم کرنا چاہتے ہیں، تو ان غذاؤں کا استعمال ضروری ہے۔ جن سے وزن میں کمی آسکے۔ اس کے لئے عجوہ کھجور آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ یہ ہمارے خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔عجوہ کھجور میں پروٹین موجود ہوتی ہے۔ جو زیادہ دیر تک آپ کو بھوک لگنے سے روک سکتی ہیں۔اس میں بہت سے وٹامنز اور معدنیات ہمارے جسم میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

awazurdu

پیٹ کا کینسر

نظام ہضم کے مسائل حل کرنے کے علاوہ عجوہ کھجور کی مدد سے ہم پیٹ اور آنتوں کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔اس میں فائبر کا اچھا مواد موجود ہوتا ہے جو قبض سے بھی بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ پیٹ میں موجود بیکٹریا کو مارنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔  اس لئے یہ پیٹ کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ذہنی صحت

اگر آپ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی چاہتے ہیں، تو آپ عجوہ کھجور کا استعمال شروع کردیں۔ یہ آپ کی ذہنی صحت کو تیز کرتی ہے۔یہ اعصابی نظام کی صحت کو مضبوط کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ انزائمز کی بیماری کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

جلد کے مسائل۔

دلکش اور حسین جلد ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ عجوہ میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکش اور سوزش سے بچاتے ہیں۔اگر آپ کے چہرے پر کیل ،مہاسے ہیں تو آپ ان کا حل کرسکتے ہیں۔کھجور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ جلد کے قسم کے مسائل کا حل کرتے ہیں۔

ذیابیطس۔

بلڈ پریشر کی طرح بلڈ شوگر بھی ایک جان لیوا بیماری ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن اگر ہم ان غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، جن سے ہماری شوگر کنٹرول رہے، تو ہم صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ عجوہ میں قدرتی شوگر ہوتی ہے لیکن اس میں گلیسمیک انڈکس کم ہوتا ہے۔اسی وجہ سے بلڈ شوگر میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوتا ہے۔