جب مسلمانوں نے’رام نام ستیہ ہے‘کی جاپ کے ساتھ نکالی رام دیو کی ارتھی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2022
جب مسلمانوں نے’رام نام ستیہ ہے‘کی جاپ کے ساتھ نکالی رام دیو کی ارتھی
جب مسلمانوں نے’رام نام ستیہ ہے‘کی جاپ کے ساتھ نکالی رام دیو کی ارتھی

 

 

پٹنہ: کہا جاتا ہے کہ جس کا کوئ نہیں وہ اس کا خدا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف میں کچھ ایسا ہوا جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

ملک میں جاری ہندو مسلم تنازعہ کے درمیان پھلواری کے ایک مسلم خاندان نے ایسا مذہبی اتحاد دکھایا ہے جس پر پھلواری شریف کے لوگ فخر محسوس کرنے لگے ہیں۔

۔ 75 سالہ رام دیو، جن کا اس دنیا میں کوئی سہارا نہیں تھا، پھر ایک مسلم خاندان جس نے اسے اپنے گھر پر رکھ کر ان کا ساتھ دیا، ان کی موت پر ہندو رسم و رواج کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کیں۔

awaz

مسلمانوں نے بزرگ کی ارتھی کو اپنے کندھے پر’ رام نام ستیہ ہے‘ کہتے ہوئے اٹھایا اور شمشان گھاٹ پر لے گئے اور پھر اس کی آخری رسومات ادا کیں۔ پھلواری شریف میں پیش آنے والا یہ واقعہ لوگوں کے لیے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 25 سے 30 سال پہلے رام دیو نامی شخص بھٹکتا ہوا راجہ بازار کے سبن پورہ پہنچا۔ وہ کافی بھوکا تھا۔ پھر اس مسلمان خاندان نے اسے نہ صرف کھانا کھلایا بلکہ اسے اپنی دکان میں سیلز مین کے طور پر بھی رکھا۔

وہ گزشتہ 25 سے 30 سال سے محمد ارمان کے گھر مقیم تھا۔ جمعہ کو 75 سالہ رام دیو کا انتقال ہوگیا۔ رام دیو کی موت کے بعد آس پاس کے تمام مسلمان بھائیوں نے مل کر اس کے لیے ارتھی سجائی اور ہندو رسم و رواج کے مطابق رام کے نام کا جاپ کرتے ہوئے پٹنہ کے گلبی گھاٹ پر لے جا کر آخری رسومات ادا کیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس آخری رسومات میں محمد رضوان، دکان کے مالک محمد ارمان، محمد راشد اور محمد اظہار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔