پڑوسیو ں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان سازگار ماحول پیدا کرے: نریندر مودی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2023
 پڑوسیو ں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان سازگار ماحول پیدا کرے: نریندر مودی
پڑوسیو ں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان سازگار ماحول پیدا کرے: نریندر مودی

 

نئی دہلی:   وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ’ہمسایوں جیسے معمول کے تعلقات‘ چاہتا ہے، لیکن اسلام آباد کو چاہیے کہ وہ اس کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

نیکئی ایشیا اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ’انڈیا پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے مگر انہیں چاہیے کہ وہ ایسا ماحول بنائیں جو دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ہو۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔

ہندوستان یہ بات کئی مرتبہ دہرا چکا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور اس صورتحال میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ تاہم پاکستان نے  ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔اس سے قبل رواں ماہ  گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہند پاک کے وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی تھی، تاہم دونوں نے ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا