اتراکھنڈ: سیاحوں کی کار دریا میں گری، نو کی موت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2022
اتراکھنڈ: سیاحوں کی کار دریا میں گری، نو کی موت
اتراکھنڈ: سیاحوں کی کار دریا میں گری، نو کی موت

 

 

نینی تال: اتراکھنڈ کے رام نگر میں جمعہ کو سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے نو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پنجاب سے آنے والے سیاحوں کی کار کاربٹ پارک سے متصل ڈھیلا برساتی نالے میں بہہ گئی۔

پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کار کافی دور تک بہہ گئی جس کے باعث کار میں سوار 9 افراد کی موت اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کو علاج کے لیے رام نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج بھٹ نے کہا کہ نو لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرنے والوں میں سے چار کا تعلق پٹیالہ سے جبکہ دو کا تعلق رام نگر سے ہے اور باقی کی شناخت ہونا باقی ہے۔

اطلاع ملتے ہی رام نگر اور ڈھیلا چوک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔