یوپی:لولومال میں عبادت پر پابندی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2022
یوپی:لولومال میں عبادت پر پابندی
یوپی:لولومال میں عبادت پر پابندی

 

 

لکھنو: لکھنؤ کے لولو مال میں نماز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مال انتظامیہ نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ مال حکام نے جمعے کے روز مال کے اندر کئی مقامات پر نوٹس بورڈز لگا دیے، جس میں کہا گیا تھا کہ مال میں مذہبی عبادات کی اجازت نہیں ہوگی۔

دریں اثنا، اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے مال میں نماز ادا کرنے والے لوگوں کا ایک اور ویڈیو جاری کیا ہے۔ مہاسبھا کی جانب سے مال کو لولو مسجد کہا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ نماز پڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ لولو مال کا بتایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

ساتھ ہی اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے کارکنوں اور لیڈروں نے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے مال کے اندر سندر کانڈ پڑھنے کی بات کہی تھی۔ جمعہ کو، اتر پردیش پولیس نے مال کے احاطے میں سندرکانڈ پڑھنے کی کوشش کرنے پر لولو مال سے تین لوگوں کو حراست میں لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق ہندو سماج پارٹی سے ہے اور انہیں مال کے داخلی دروازے سے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔ لکھنؤ کے اے ڈی سی پی ساؤتھ راجیش سریواستو نے کہا، “لکھنؤ میں لولو مال کے داخلی دروازے سے تین افراد کو مال کے احاطے میں سندرکانڈ پڑھنے کی کوشش کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

اس وقت حالات پرامن ہیں۔" مال کے عہدیداروں نے کہا کہ زیادہ تر مسلم ملازمین کو لولو مال میں رکھنے پر ہم نے واک ان انٹرویو لیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لولو گروپ نے 10 جولائی کو لکھنؤ میں اپنا مال کھولا تھا۔

اس کا افتتاح وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ ساتھ ہی گروپ کے چیئرمین اور ہندوستانی نژاد ارب پتی یوسف علی ایم اے بھی اس دوران موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی مال کھلنے کے فوراً بعد نماز پڑھے جانے کا ویڈیو سامنے آیا۔ جس کے لیے لوگوں نے شکایت کی کہ مال 'لو جہاد' کر رہا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ مال کے 70% ملازمین مسلمان ہیں۔ دوسری جانب مال کے جی ایم نعمان خان نے مال میں زیادہ تر مسلم ملازمین کی تعیناتی پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے۔ یہاں کسی قسم کی کوئی خاص بھرتی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کے انتخاب کے لیے دو واک ان انٹرویوز رکھے تھے۔ اس حوالے سے مختلف ریاستوں اور مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی دیے گئے۔ اس کے مطابق ملازمین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔