ادوے پور سانحہ: قاتل نے استعمال کی تھی2611 نمبر پلیٹ کی بائیک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-07-2022
ادوے پور سانحہ: قاتل نے استعمال کی تھی2611 نمبر پلیٹ کی بائیک
ادوے پور سانحہ: قاتل نے استعمال کی تھی2611 نمبر پلیٹ کی بائیک

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

اودے پور: اودے پور قتل کیس میں پولس نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ مجرموں نے اپنی موٹرسائیکل کے لیے'2611 نمبر پلیٹ' حاصل کرنے کے لیے اضافی رقم ادا کی۔ درحقیقت،اس معاملے میں دہشت گردی کے زاویے کا اشارہ ملنے کے بعد پولیس اس نمبر کواس تاریخ سے جوڑ رہی ہے جب ممبئی میں سب سے خوفناک دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔ بتادیں کہ مجرموں میں سے ایک ریاض اختری نے اپنی موٹر سائیکل کی 2611 نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے اضافی رقم ادا کی تھی۔

یہ وہی گاڑی ہے جس میں سوار دو قاتل غوث محمد اور ریاض اختری درزی کنہیا لال کا گلا کاٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ رجسٹریشن نمبرRJ 27 AS 2611 والی یہ بائک اودے پور کے دھان منڈی پولیس اسٹیشن میں پڑی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض نے جان بوجھ کر نمبر '2611' مانگا اور اس نمبر پلیٹ کے لیے 5000 روپے اضافی دیے۔

پولیس اس موٹر سائیکل نمبر کے ذریعے واقعے کی اصل وجوہات کی تہہ تک جانا چاہتی ہے۔ پولیس ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ریاض کے پاسپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ 2014 میں نیپال گیا تھا۔

بتا دیں کہ ادے پور قتل عام کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو کے مطابق دونوں ملزمان دوپہر کو دھان منڈی تھانہ علاقے میں واقع درزی کی دکان پر پہنچے۔ان میں سےایک نےاپنا نام ریاض بتایا۔

اس نے خود کو گاہک بتایااورٹیلرکنہیا لال نے اس کی پیمائش شروع کر دی۔ اس دوران اس نے ٹیلر پر حملہ کیا، جب کہ دیگر ملزمان نے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو کے مطابق جب ٹیلر پیمائش کر رہا تھا اور لکھ رہا تھا تو ریاض نے اچانک اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اس واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اور بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں انہوں نے جرم کی تصدیق کردی۔