اڈیشا:سی آر پی ایف کے قافلے پر نکسلیوں کا حملہ،تین جوان ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-06-2022
اڈیشا:سی آر پی ایف کے قافلے پر نکسلیوں کا حملہ،تین جوان ہلاک
اڈیشا:سی آر پی ایف کے قافلے پر نکسلیوں کا حملہ،تین جوان ہلاک

 

 

 رائے پور: چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد پر نواپڈا میں نکسل حملے میں سی آر پی ایف کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) تھی جو گشت پر نکلی تھی۔ حملے میں متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

شہید فوجیوں میں اے ایس آئی ششوپال سنگھ (اتر پردیش)، اے ایس آئی شیو لال اور کانسٹیبل دھرمیندر سنگھ (دونوں ہریانہ سے) شامل ہیں۔

تینوں نویں بٹالین کے سپاہی تھے۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے جنگل میں ماؤنوازوں کے ساتھ فائرنگ بھی کی۔

 ذرائع کے مطابق منگل کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے سی آر پی ایف کی ٹیم اڑیسہ کے نوپاڈا ضلع میں سڑک کی تعمیر کی حفاظت کے لیے نکلی تھی۔ لیکن گھات لگا کر بیٹھے ہوئے نکسلیوں نے سی آر پی ایف ٹیم پر حملہ کر دیا۔