گونگے،بہرےمصورابھیجیت نے وزیراعظم کو پیش کی پینٹنگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2022
مصورابھیجیت نے وزیراعظم کو پیش کی پینٹنگ
مصورابھیجیت نے وزیراعظم کو پیش کی پینٹنگ

 

 

نئی دہلی: 28 سالہ بہرے گونگے فنکار نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا اپنی زندگی بھر کا خواب پورا کیا۔آسام کے سلچر ضلع سے تعلق رکھنے والے ابھیجیت گوٹانی نے اپنی ماں کے ساتھ، وزیر اعظم سے ملے اور انھیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

وزیراعظم کی ایک پینٹنگ جو ان کے زندگی کے سفر کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ پینٹنگ ان تصاویر کا ایک کولاج ہے جس میں وزیر اعظم کو ان کی والدہ کے ساتھ دکھایا گیا ہے، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کر رہے ہیں اورمودی کا لڑکپن سے وزیر اعظم بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔

ابھیجیت، جو گونگے بہرے ہیں، وزیر اعظم سے ملنے کے لیے پرجوش تھے۔ گوٹانی کی والدہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے ان کی طرف سے کئے گئے شاندار کام کے لیے ان کی پیٹھ پر تھپکی دی تو میں نے ان کی آنکھوں میں چمک دیکھی اور ان کے دل میں خوشی محسوس کی۔ میں ہر روز پی ایم مودی کو ٹیلی ویژن پر دیکھتی ہوں لیکن آج ان سے ذاتی طور پر ملی۔ یہ بہت اچھا لگتا ہے.

جب کہ ابھیجیت گوٹانی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوا جب انھوں نے میری پینٹنگ کو سراہا اور اسے بہت خوبصورت کہا۔ سلچر کے مصور نے اشاروں کی زبان میں کہا، جس کا ترجمہ اس کی ماں نے کیا۔

ابھیجیت نے کہا کہ وزیراعظم نے میری پیٹھ پر تھپکی دی۔ مجھے یہ بہت پسند آیا. انہوں نے کہا کہ میرا آرٹ ورک بہت اچھا ہے۔ آج میرا خواب پورا ہوا ہے۔ وہ بہت نرم دل اور سادہ انسان ہیں۔ میرے خاندان کو بہت فخر ہو گا کہ میں وزیر اعظم سے ملا۔

کچھ مہینے پہلے ایک خاندان آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما سے ملنے سلچر سے گوہاٹی گیا تھا تاکہ انہیں ایک پینٹنگ پیش کی جا سکے۔اس ملاقات کے دوران گوٹانی نے وزیر اعظم کو اپنی پینٹنگ پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ کچھ ہی دیر میں، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کے دفتر کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت طلب کیا۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا، "وہ بہت اچھا لڑکا ہے اور اس نے کچھ بہت اچھی پینٹنگز بھی بنائی ہیں، اس لیے جب اس نے مجھے بتایا کہ وہ وزیر اعظم سے ملنا چاہتاہے ، تو میں نے فوری طور پر وزیر اعظم کے دفتر کو خط لکھا اور اس کے لیے وقت مانگا۔"