وزارت داخلہ نے دہلی اسمبلی سکریٹری کو کیا معطل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-04-2024
وزارت داخلہ نے دہلی اسمبلی سکریٹری کو کیا معطل
وزارت داخلہ نے دہلی اسمبلی سکریٹری کو کیا معطل

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی اسمبلی کے سکریٹری اور  کیڈر کے افسر راج کمار کو معطل کر دیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی رانی جھانسی فلائی اوور کی تعمیر کے دوران زمین کے حصول میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ معطلی کے بعد راج کمار کا کہنا ہے کہ یہ بہت پرانا معاملہ ہے۔ اس معاملے میں مجھے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
راجکمار کے خلاف رانی جھانسی فلائی اوور سے متعلق بے ضابطگیوں کی شکایت موصول ہونے کے بعد انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔ جب یہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں تو راجکمار دہلی حکومت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھے۔ ان کے دور میں بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا۔ یہ فلائی اوور دو دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا۔ اس کے بعد اسے 2018 میں عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔ 1.8 کلومیٹر کا گریڈ سیپریٹر فلمستان سنیما ہال کو شمالی دہلی کے سینٹ سٹیفن اسپتال سے جوڑتا ہے۔
۔724 کروڑ میں تعمیر کیا گیا تھا۔
یہ فلائی اوور 724 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے کی ہے۔ یہ پہلے ایم سی ڈی کا حصہ تھا۔ اس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران زمین کے حصول کے حوالے سے بدعنوانی کی مسلسل شکایات سامنے آرہی تھیں۔ اس کے بعد ویجیلنس کمیشن نے معاملے کی جانچ کی۔ اس صورت میں اضافی ادائیگی کی وصولی کے احکامات دیے گئے۔