توہین مذہب معاملہ: تھانے پولیس نے نوین جندل کو کیا طلب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-06-2022
توہین مذہب معاملہ: تھانے پولیس نے نوین جندل کو کیا طلب
توہین مذہب معاملہ: تھانے پولیس نے نوین جندل کو کیا طلب

 

 

 نئی دہلی:بی جے پی کے سابق رہنما نوین کمار جندل کے لیے نئی مصیبت کھڑی ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ تھانے پولیس نے منگل کو ان کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ ریمارکس پر ایک تازہ کیس میں انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔

جندل کو 25 جون2022 کو تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔ محمد غفران اکمل خان کی شکایت پر ممبرا پولیس اسٹیشن نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 153(a)(b), 295(a), 298 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ممبرا پولیس اسٹیشن کرائم نے آپ کے خلاف آئی پی سی 153(a)(b)، 295(a)، 298کے محمد غفران اکمل خان سی آر نمبر 528/2022 کی ایک مناسب شکایت پر درج کیا ہے۔  لہذا آپ کو 25/06/2022 کو صبح 11.00 بجے ممبرا پولیس اسٹیشن، تھانے، مہاراشٹر میں میرے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ 

جندل کو بی جے پی سے اسی وقت برطرف کر دیا گیا جب پیغمبر اسلام کے خلاف ان کے تبصرے پر تنازع شروع ہوا تھا۔

برطرف رہنما نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ کچھ دن پہلے جب وہ کسی سے ملنے گئے تو کچھ لوگوں نے ان کا پیچھا کیا۔

انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ہے۔