شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2022
شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک
شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک

 

 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کنجہ لر علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔

کشمیر پولیس زون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں اس انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔

مہلوک جنگجوؤں کی شناخت جان محمد لون ساکن شوپیاں اور طفیل گنائی کے بطور کی گئی۔

ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجو جان محمد دیگر جرائم کے علاوہ علاقائی دیہاتی بینک منیجر وجے کمار کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

بتادیں کہ وجے کمار کو کولگام میں ماہ رواں کی دو تاریخ کو اپنے بینک میں ہی مارا گیا تھا۔

پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جائے تصادم آرائی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک اے کے47 رائفل اور ایک پستول شامل ہے۔ (ایجنسی)