شارپ شوٹر انکت سرساگرفتار اسلحہ - پولیس کی وردی برآمد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2022
شارپ شوٹر انکت سرساگرفتار اسلحہ - پولیس کی وردی برآمد
شارپ شوٹر انکت سرساگرفتار اسلحہ - پولیس کی وردی برآمد

 

 

نئی دہلی:دہلی پولیس کو پنجابی گلوکار سدھو موسی قتل کیس میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ نئی دہلی رینج اسپیشل سیل کی ایک ٹیم نے دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے سے شارپ شوٹر انکت سرسا کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل سیل کی ٹیم نے انکت اور اس کے دوسرے ساتھی سچن کو جولائی (اتوار) کو رات 11 بجے گرفتار کیا ہے۔

موسےوالا قتل کیس میں شارپ شوٹر انکت سرسا ماڈیول ہیڈ پریورت عرف فوجی کے ساتھ بولیرو گاڑی میں تھا۔ انکت سرسا کا تعلق ہریانہ کے سرسا گاؤں سے ہے اور لارنس بشنوئی گولڈی برار گینگ سے وابستہ ہے۔ سدھو موسی والا کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ انکت کے خلاف راجستھان میں قتل کی کوشش کے دو مقدمات درج ہیں۔ جبکہ ایک اور ساتھی سچن پر مجرموں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق انکت اور اس کے دوسرے ساتھی سچن سے ایک 9 ایم ایم پستول، ایک .3 ایم ایم پستول اور ایک ڈونگل کے ساتھ دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب پولیس کی تین وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ موسے والا کے قتل میں ملوث بولیرو میں اہم شارپ شوٹر پریا ورتا فوجی اور انکت سرسا جاٹی موجود تھے۔ ان کی تصویر پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی میں بھی قید ہوئی تھ