متھرا : جنم اشٹمی کی تقریبات سے کے پیش نظر سیکورٹی سخت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2022
متھرا : جنم اشٹمی کی تقریبات سے کے پیش نظر سیکورٹی سخت
متھرا : جنم اشٹمی کی تقریبات سے کے پیش نظر سیکورٹی سخت

 

 

متھرا:مندروں کے شہر میں بڑے مندروں میں اور اس کے آس پاس وسیع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں کیونکہ شہر جمعہ کو ہونے والی جنم اشٹمی کی تقریبات کے لیے تیار ہے-

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) مارتنڈ پرکاش سنگھ نے کہا، "برج بھومی کے بڑے مندروں میں اور اس کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، خاص طور پر سری کرشنا جنم استھان میں کیونکہ ہر سال ہزاروں لوگ وہاں پوجا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور نقدی کی چوری، چین چھیننے اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کو روکنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی بڑے مندروں میں تعینات کیے گئے ہیں۔

متھرا اور ورنداون کے ہر داخلی راستے پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں کیونکہ شہر میں داخلے پر ٹریفک پابندیاں عائد ہیں۔ دریں اثنا، یوپی کے کابینہ کے وزیر لکشمی نارائن چودھری نے جمعرات کو بھگوان کرشن سے متعلق اپنی پرفارمنس پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے مدعو فنکاروں کے جلوس کا افتتاح کیا

سری کرشنا جنم استھان سیوا سنستھان کے سکریٹری کپل شرما نے کہا کہ آدھی رات کے 'ابھیشیک' کے وقت سری کرشنا جنم استھان میں واقع مندروں میں آنے والے ہر زائرین کو مذہبی رسومات کے بعد 'پرسادم' فراہم کیا جائے گا، جو کہ کوویڈ کی پابندیوں کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ ورنداون کے رادھا رمن، رادھا دامودر اور ٹیڈھے کھمبے والا مندروں میں بھی تیاریاں زوروں پر ہیں کیونکہ ان قدیم مندروں میں جنم اشٹمی جمعہ کو رات کے بجائے دن میں منائی جائے گی۔