بھیما کوریگاؤں تشدد: سپریم کورٹ نے دی ورورا راؤ کو ضمانت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-08-2022
بھیما کوریگاؤں تشدد: سپریم کورٹ نے دی ورورا راؤ کو ضمانت
بھیما کوریگاؤں تشدد: سپریم کورٹ نے دی ورورا راؤ کو ضمانت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سپریم کورٹ نے بدھ کو سماجی کارکن اور شاعر پی ورورا راؤ کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ وہ 2018 کے بھیما کوریگاؤں تشدد کیس میں ملزم تھے۔  راؤ کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی ہے۔

  خیال رہے کہ راو کو 28 اگست 2018 کو حیدرآباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ بھیما کوریگاؤں کیس میں زیر سماعت تھے۔ جس کے لیے پونے پولیس نے 8 جنوری 2018 کو وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

  راؤ کو ابتدائی طور پر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا۔

بالآخر 17 نومبر 2018 کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا، اور بعد میں انہیں تلوجہ جیل منتقل کر دیا گیا۔