کل ہوگا مودی کی کتاب 'سب کا ساتھ، سب کاوکاس سب کا وشواس' کااجراء

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2022
کل ہوگا مودی کی کتاب 'سب کا ساتھ، سب کاوکاس سب کا وشواس'  کااجراء
کل ہوگا مودی کی کتاب 'سب کا ساتھ، سب کاوکاس سب کا وشواس' کااجراء

 

 

نئی دہلی: سب کاوشواس ’’-پرائم منسٹرنریندرمودی اسپیکس (مئی 2019-مئی 2020) کا23ستمبر2022کو دن میں گیارہ بجے رنگ بھون آڈیٹوریم ، آکاش وانی بھون ، نئی دہلی میں ایک تقریب میں اجراء کیاجائے گا۔ اس تقریب کا اہتمام اطلاعات ونشریات کی وزارت کے پبلی کیشن ڈویژن نے کیاہے۔

اس موقع پرکیرالہ کے گورنر جناب عارف محمدخان مہمان خصوصی کی حیثیت سے اوربھارت کے سابق نائب صدرجمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو ، مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے مرکزی وزیر جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر ، اس تقریب کی میزبانی کریں گے۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چند ر اوروزارت کے مختلف النوع میڈیا یونٹوں کے سینئر عہدیدار بھی  اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

یہ کتاب وزیراعظم جناب نریندرمودی  کی منتخبہ تقاریر کا ایک مجموعہ ہے  اوریہ ‘‘جن بھاگیداری –سب کا ساتھ ’’کے ذریعہ ایک نئے بھارت کی تعمیر کی غرض سے 130کروڑہندوستانیوں کی امید اورخواہشوں اورامنگوں کا مجسمہ نمونہ اور ترجمان ہے تاکہ اس ویژن کی حصولیابی  کے لئے اجتماعی اعتماد اورعزم کے ذریعہ سبھی کی شمولیت والی ترقی کو یقینی بنایاجاسکے ۔