جعلی سیاسی پارٹیاں بنا کر انکم ٹیکس چوری کرنے والوں پر چھاپے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-09-2022
جعلی سیاسی پارٹیاں بنا کر انکم ٹیکس چوری کرنے والوں پر چھاپے
جعلی سیاسی پارٹیاں بنا کر انکم ٹیکس چوری کرنے والوں پر چھاپے

 

 

نئی دہلی: ملک کے کئی شہروں میں انکم ٹیکس کے چھاپے جاری ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے خلاف ٹیکس چوری کے معاملات میں کئی ریاستوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے چھوٹی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے انٹری آپریٹرز پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو چندہ لیتے ہیں اور نقد واپس کرتے ہیں۔ یہ کاروائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔

ملک میں 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس سال جون میں الیکشن کمیشن نے 111 ایسی جماعتوں کو رجسٹر سے نکالنے کا حکم دیا تھا جو رجسٹرڈ تو تھیں لیکن موجود نہیں تھیں۔ ان کے پتے جعلی نکلے۔ ان کے پتے پر بھیجی گئی ڈاک واپس آگئی۔ یہ جماعتیں غیر قانونی طور پر چندہ لے رہی تھیں اور اس میں گڑبڑ کر رہی تھیں۔ ایسی جماعتوں کی مالی تحقیقات کرنے کو کہا گیا۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ایسی پارٹیوں کے انٹری آپریٹرز پر چھاپے مار رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس انٹری آپریٹرز کے احاطے میں تلاشی لے رہا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر سیاسی جماعتوں کو چندہ دیا ہے۔ غازی آباد، لکھنؤ، گروگرام اور گجرات میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جانچ کے تحت کارپوریٹ وہ ہیں جو انٹری آپریٹرز کے ذریعے عطیات دیتے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں اور ان کی مبینہ 'فنڈنگ' کے خلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات کے حصے کے طور پر کئی ریاستوں میں چھاپے مارے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے آر یو پی پی، سے منسلک اداروں، آپریٹرز اور دیگر کے خلاف بیک وقت کارروائی شروع کی ہے۔

ایسی رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جو الیکشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ان پر فنڈ سے متعلق معلومات نہ دینے، مالی تعاون کرنے والوں کے پتے اور عہدیداروں کے نام جاری نہ کرنے کا الزام ہے۔ بعض جماعتوں میں سنگین مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

انکم ٹیکس نے بنگلور کے منی پال گروپ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ 20 سے زائد مقامات پر تلاش جاری ہے۔ اس گروپ پر ٹیکس چوری کا الزام ہے۔