وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی دوسری شادی کل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2022
وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی دوسری شادی کل
وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی دوسری شادی کل

 

 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

سی ایم بھگونت مان جمعرات 7 جولائی کو چندی گڑھ میں ڈاکٹر گرپریت کور سے شادی کرنے والے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ بھگونت مان نے چھ سال قبل اپنی پہلی بیوی سے طلاق لے لی تھی۔ ان کی پہلی بیوی اور دونوں بچے امریکہ میں رہتے ہیں۔

چند ماہ قبل دونوں بچوں نے اپنے والد کی بطور وزیر اعلیٰ تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی بھگونت مان کی والدہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنا گھر دوبارہ آباد کریں، اور ان کے لیے دلہن کا انتخاب وزیر اعلیٰ کی والدہ اور بہن نے کیا ہے۔

شادی کی رسومات گھر پر ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں ادا کی جائیں گی اور شادی میں صرف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔

ان کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی دولہا اور دلہن کو آشیرواد دینے آئیں گے۔