میں ہمیشہ اہل وطن کا شکر گزار رہوں گا:رام ناتھ کووند

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-07-2022
 میں ہمیشہ اہل وطن کا شکر گزار رہوں گا:رام ناتھ کووند
میں ہمیشہ اہل وطن کا شکر گزار رہوں گا:رام ناتھ کووند

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

الوداعی خطاب کے دوران صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ آج جب میں آپ سب کو الوداع کہہ رہا ہوں، میرے دل میں بہت سی پرانی یادیں ابھر رہی ہیں۔ اس کمپلیکس میں جسے سنٹرل ہال کہا جاتا ہے۔ کئی سالوں کے دوران کئی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ یادگار لمحات گزارے ہیں۔ پانچ سال پہلے میں نے اسی جگہ حلف اٹھایا تھا۔ میرے دل میں آپ لوگوں کا خاص مقام ہے۔

یہاں موجود تمام ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ آپ ہندوستان کے عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے تمام سابق صدور میرے لیے متاثر کن رہے ہیں۔

کووند نے کہا کہ پارٹیوں کو پارٹی سیاست سے اوپر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امبیڈکر کے خوابوں کا ہندوستان بنایا جا رہا ہے۔ کووند نے نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو بھی مبارکباد دی۔

صدر رام ناتھ کووند کی الوداعی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال ہوئی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم، نائب صدر، لوک سبھا اسپیکر سمیت کئی مرکزی وزراء موجود تھے۔  

 

خیال رہے کہ دروپدی مرمو کے نئی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو ہندوستان کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیں گی۔ وہ ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی۔ ایسے میں اب رام ناتھ کووند کو سبکدوش ہونے والے صدر کے طور پر الوداع کیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں رام ناتھ کووند کو الوداع کرنے کی تقریب میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں بحث اور اختلاف رائے کے اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ گاندھیائی فلسفے کی پیروی کرنی چاہئے۔میں ہمیشہ ملک کے شہریوں کا شکر گزار رہوں گا کہ انہوں نے مجھے بطور صدر خدمات انجام دینے کا موقع دیا

۔ رام ناتھ کووند نے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی کی وزراء کونسل، نائب صدر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا ان کے دور میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں دروپدی مرمو کو اگلا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی رہنمائی سے ملک کو فائدہ ہوگا۔