گجرات: وزیراعظم مودی نے کیا مشن لائف کا آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-10-2022
گجرات: وزیراعظم مودی نے کیا مشن لائف کا آغاز
گجرات: وزیراعظم مودی نے کیا مشن لائف کا آغاز

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں گجرات کے دورے پر ہیں، اسی دوران انہوں نے نے کیواڑیا میں عالمی مہم مشن لائف کا آغاز کیا ہے۔

 مشن لائیف ای ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک بڑی مہم ہے، جس میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 ملین افراد شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بھی مشن لائیف ای کے عالمی آغاز کے موقع پر موجود تھے۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سی ایم بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔

گجرات میں منعقدہ پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو ہندوستان جیسے ممالک کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قابل تجدید انقلاب لانے کی ضرورت ہے اور اقوام متحدہ اس پر ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہر طرف نظر آرہا ہے، ہمارے گلیشیئر پگھل رہے ہیں، دریا خشک ہو رہے ہیں، مشن لائف موسمیاتی بحران سے لڑنے میں مدد دے گا۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اے سی کا درجہ حرارت 17 ڈگری تک گرانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کا ماحول پر برا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مشن لائف فار انوائرمنٹ شروع کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی پی ایم لز ٹرسٹ نے مشن لائف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معیشت کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ہم آب و ہوا کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ہندوستان جیسے شراکت داروں کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔میں مشن لائف شروع کرنے میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف کرتا ہوں۔

اس مشن کے تحت دنیا کے 118 ممالک میں اس کی تشہیر کی جائے گی۔ وزارت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اس مشن کے تحت عصری جیو پولیٹیکل اور جیو اکنامک ماحول، کنیکٹیویٹی اور ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس مشن کے تحت موسمیاتی تبدیلی،ماحولیاتی تحفظ کا ہدف رکھا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنا۔