نوپور معاملہ : سوشل میڈیا پرپاکستان چلا رہا ہے ہند مخالف مہم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-06-2022
نوپور معاملہ : سوشل میڈیا پرپاکستان چلا رہا ہے  ہند مخالف مہم
نوپور معاملہ : سوشل میڈیا پرپاکستان چلا رہا ہے ہند مخالف مہم

 

 

 نئی دہلی: توہین رسالت معامے میں ایک اور حقیقت سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے بی جے پی رہنما نوپور شرما (اب معطل) کے خلاف "ہند مخالف" سوشل میڈیا مہم چلائی ہے۔

 ہند مخالف ٹول کٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کس طرح جعلی اکاؤنٹس ,صحافیوں اور کئی سیاست دانوں کے اکاؤنٹس کا استعمال کررہا ہے اور  بی جے پی کی معطل رہنما  نوپور شرما کے نام پر  ہندوستان کے خلاف عرب دنیا میں ہلچل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے کسان آندولن کے دوران بھی ہندوستان کو بدنام کرنے کے لیے ٹیوٹر کا استعمال کیا تھا-

اب پاکستان کے عناصر نے نوپور شرما معاملہ پر مسلم ممالک کو گمراہ کرنا شروع کیا ہے-

 حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کے روز پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کو معطل کر دیا تھا اور اس کی دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندل کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ان کے مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر تنازعہ کے طور پر نکال دیا تھا۔

مسلم گروپوں کے مظاہروں اور کویت، قطر اور ایران جیسے ممالک کے شدید ردعمل کے درمیان، بی جے پی نے ایک بیان جاری کیا  تھا کہ جس میں کہا گیا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

نوپورشرما کے تبصرے، جو تقریباً 10 دن پہلے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران کیے گئے تھے۔ 

اس سلسلے میں کچھ ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔

کارروائی کے بعد نوپور شرما نے غیر مشروط طور پر اپنا متنازعہ بیان واپس لے لیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے تبصرے'ہمارے مہادیو (بھگوان شیوا) کی مسلسل توہین اور بے عزتی' کا ردعمل تھے۔

اس تبصرے پر مسلم گروپوں کے احتجاج کے درمیان جس نے بیرون ملک خاص طور پرعرب ممالک میں ہلچل مچا دی ہے۔  بی جے پی نے ایک بیان جاری کرکے ان ارکان سے دوری اختیار کرلی ہے۔

بیان میں پارٹی نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی شدید مذمت کرتی ہے۔