ناگالینڈ انکاونٹر: ایس آئی ٹی نے داخل کئے چارج شیٹ میں 30 فوجیوں کے نام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-06-2022
ناگالینڈ انکاونٹر: ایس آئی ٹی  نے داخل کئے چارج شیٹ میں 30 فوجیوں کے نام
ناگالینڈ انکاونٹر: ایس آئی ٹی نے داخل کئے چارج شیٹ میں 30 فوجیوں کے نام

 

 

نئی دہلی:پچھلے سال ایس آئی ٹی نے ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں 14 لوگوں کی موت کے معاملے میں عدالت کو چارج شیٹ سونپی تھی۔ اس معاملے میں فوج کے 30 اہلکاروں کو ناگالینڈ پولیس نے ملزم بنایا ہے۔

گزشتہ سال ناگالینڈ میں فوج کی فائرنگ میں 14 لوگوں کی موت کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ عدالت کو سونپ دی ہے۔

 اس معاملے میں فوج کے 30 اہلکاروں کو ناگالینڈ پولیس نے ملزم بنایا ہے۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 21 پیرا اسپیشل فورس کے جوانوں نے گھات لگا کر حملہ کے دوران ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔

 واقعے میں رات گئے پک اپ ٹرک میں گھر واپس آنے والے 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔4 دسمبر2021 کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد دیہاتیوں کے حملے میں ایک جوان مارا گیا تھا جنہوں نے غصے میں فوجیوں کو گھیر لیا تھا۔

ناگالینڈ حکومت نے چارج شیٹ میں نامزد جوانوں کے خلاف کارروائی کے لیے مرکز سے اجازت طلب کی ہے۔

ریاستی پولیس نے وزارت دفاع کو بھی ایک خط بھیج کر کارروائی کی منظوری مانگی ہے۔

قابل غور ہے کہ ناگالینڈ ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں افسپا قانون(AFSPA)لاگو ہے۔

 اس قانون کے تحت، مرکز کی منظوری کے بغیر سیکورٹی فورسز کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔ فوج کی طرف سے اس پورے واقعہ کی کورٹ آف انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔

 فوج کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد چند دن پہلے گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ واقعہ کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کی۔

بتا دیں کہ حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ آسام، منی پور اور ناگالینڈ میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورایکٹ(AFSPA) کے تحت علاقوں کو کم کر دیا گیا ہے۔

مرکز نے یہ فیصلہ ناگالینڈ کے واقعہ کے بعد ہی لیا ہے۔

خیال رہے کہ 14شہریوں کی ہلاکت کے بعد ناگا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے شدید مظاہرے ہوئے تھے۔ ہزاروں افراد نے ہلاک ہونے والے شہریوں کے لیے انصاف اور متنازعہ افسپا ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔