فلم 'پٹھان' زہریلی ذہنیت پر مبنی ہے:نروتم مشرا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-12-2022
فلم 'پٹھان' زہریلی ذہنیت پر مبنی ہے:نروتم مشرا
فلم 'پٹھان' زہریلی ذہنیت پر مبنی ہے:نروتم مشرا

 

 

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ  نروتم مشرانے فلم 'پٹھان' پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں کہا کہ یہ فلم خامیوں سے بھری اور زہریلی ذہنیت پر مبنی ہے۔ گانے 'بے شرم رنگ' کے بول اور گانے میں پہنے ہوئے زعفرانی اور سبز لباس کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 انہیں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ کے لباس کے رنگوں پر اعتراض ہے۔ 

 ڈاکٹر نروتم مشرا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ایک گانے میں زعفرانی لباس کے استعمال پر بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں اس فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اس طرح ایم پی میں پٹھان کی ریلیز مشکوک ہوگئی ہے۔

وزیر نروتم مشرا نے کہا کہ فلم میں قابل اعتراض مناظر ہیں اور ان کی فلم بندی انتہائی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ لباس اور مناظر کو درست کیا جائے، ورنہ اس فلم کو مدھیہ پردیش میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈاکٹر مشرا نے یہ بھی کہا کہ اگر قابل اعتراض مناظر کو حذف کر دیا جائے تو فلم کی نمائش کی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گانے میں دیپیکا پڈوکون کو زعفرانی اور شاہ رخ خان کو سبز رنگ کے لباس پہنائے گئے ہیں، اس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟

انہوں نے اس غلطی کودرست کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر مدھیہ پردیش میں فلم پر پابندی لگانے کی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ پہلے ہی یوٹیوب پر فلم پٹھان کا ’’بے شرم رنگ‘’ کے عنوان سے ایک گانا ریلیز ہونے کے بعد کافی تنازعہ بنا ہوا ہے۔