جس نے موسے والا کے ساتھ سیلفی لی، اسی نے دی تھی قاتل کوخبر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-06-2022
جس نے موسے والا کے ساتھ سیلفی لی، اسی نے دی تھی قاتل کوخبر
جس نے موسے والا کے ساتھ سیلفی لی، اسی نے دی تھی قاتل کوخبر

 

 

چنڈی گڑھ:مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی2022 کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔   قتل کے دن کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ موسے والا کے ساتھ سیلفی لینے والا ہی تھا جس نے گولی چلانے والے کو خبر پہنچائی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ قتل کے دن جب موسے والا اپنی گاڑی تھرسے نکل رہے تھےتو کئی لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ ان میں سے ایک شخص نے قاتل کو موسے والا کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ پولیس کو شبہ ہے کہ سیلفی لینے میں ملوث ایک شخص نے قاتل کو بتایا تھا کہ موسے والا بغیر بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جا رہے ہیں۔

سدھو موسے والا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس حکام نے 29 مئی2022 کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد مزید دو افراد کو مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ موسے والا کی موت گولی لگنے کے 15 منٹ کے اندر ہوئی تھی اور جسم میں 19 گولیاں لگی تھیں۔ اس قتل میں آٹھ  لوگوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ان سب کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ایک ملزم من پریت سنگھ مانو کو پولیس نے پنجاب سے ہی گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3  پنجاب سے، 2 کا مہاراشٹر کے پونے اور 2 کا ہریانہ سے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک  ملزم بھی راجستھان سے ہے۔