مودی حکومت نے اقلیتوں کو بااختیار بنایا ہے: مختار عباس نقوی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-07-2022
 مودی حکومت نے اقلیتوں کو بااختیار بنایا ہے: مختار عباس نقوی
مودی حکومت نے اقلیتوں کو بااختیار بنایا ہے: مختار عباس نقوی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

مختارعباس نقوی نے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے اور کابینہ سے علیحدگی کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے عمل میں ہیں۔ نقوی گزشتہ دو دہائیوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں سب سے نمایاں اقلیتی چہروں میں سے ایک ہیں۔ اب ان کی کابینہ اور راجیہ سبھا میں نہ جانے کا مطلب ہے کہ اب بی جے پی کے پاس ایک بھی مسلم وزیر یا ایم پی نہیں ہے۔

 مختار عباس نقوی ایک بار لوک سبھا کے رکن بنے تھے۔  جب کہ سنہ 2002 سے وہ راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں کہ انہیں نائب صدر بنایا جائے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر نریندر مودی حکومت انہیں منتخب نہیں کیا تو وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

اس معاملے میں بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں کا کہنا ہے کہ 63 سال کی عمر میں مختار عباس نقوی ابھی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے اعتبار سے کافی کم عمر ہیں۔ جو لوگ بی جے پی میں ان کے طویل کیریئر کو مثال کے طور پر دیکھتے ہیں  اب وہ ختم  ہو چکا ہے۔

مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ وہ محسوس نہیں کرتے کہ علامتیت سیکولرازم اور ترقی کی ضمانت ہے۔ سابق مرکزی اور اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے انڈین ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اپنی زندگی پارٹی اور حال اور مستقبل کے حوالے سے کچھ باتیں کہی ہیں۔

مختارعباس نقوی کہتے ہیں کہ میرے لیے سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے ایک ایسے وقت میں حساس اور اہم اقلیتی امور کی وزارت سنبھالنے کے لیے کہا جب یہ عوام میں عام  تاثر  یہ تھا کہ مودی جی اقلیتی مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

awazurdu

تاہم مودی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ ترقی بلا تفریق ہو سکتی ہے اور میں نے ان کے تعاون سے اس عہد کو پورا کیا ہے۔ مخالفین بھی یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ ہم نے ترقی کے لیے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ میرے دور وزارت  میں تقریباً 5.5 کروڑ اقلیتی وظائف تقسیم کیے گئے جس کے نتیجے میں اسکول چھوڑنے والے بالخصوص اقلیتی لڑکیوں کی شرح 73 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گئی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شرح

 جلد ہی  کم ہو کرصفر تک پہنچ جائے گا۔ میں نے ہنر ہاٹ کی بنیاد رکھی، جس نے اقلیتی برادریوں کے دستکاروں اور کاریگروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروخت کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 آج ملک بھر میں 41 ہنر ہاٹ ہیں اور ان کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ کاریگروں کو روزگار ملا ہے۔ ہنر ہاٹ کے لیے تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اندراج کیا ہے اور وہ مفت اسٹال لگا سکتے ہیں۔ وہ سرکاری ای-مارکیٹنگ کی جگہوں سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر میرا کردار (اٹل بہاری واجپائی حکومت اور مودی حکومت میں) بھی چیلنجنگ تھا۔

خیال رہے کہ  راجیہ سبھا میں  مختار عباس نقوی  ڈپٹی لیڈر  بھی رہ چکے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ جب وہ  لوک سبھامیں ڈپٹی لیڈر تھے۔ اس وقت بی جے پی اقلیت میں تھی لیکن ہم آہنگی اور رابطے سے ہم تمام بلوں کو منظور کروا سکتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر یقین رکھنے کی کوشش کی ہے۔

 نقوی نے  دعویٰ کیا کہ انہوں  نے ہمیشہ چیزوں کو صحیح اور مشورے کے مطابق کرنے کی کوشش کی ہے۔ بابری مسجد کے فیصلے سے پہلے میں نے تقریباً ایک سو لوگوں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا تھا۔ ان کے پاس ہدایات اور اپیلیں تھیں کہ کوئی بھی زیادہ ردعمل ظاہر نہ کرے۔

اس وقت یہ اپیل کی گئی تھی کہ  نہ جیت کا جشن منایا جائے اور  نہ شکست  سے کسی کی کی رسوائی ہو ۔ اس اپیل نے سب کی مدد کی۔ سب کے لیے راہ ہموار کی۔ میں اس کے بارے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔

awazurdu

مختار عباس نقوی نے کہا کہ بی جے پی کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ اسے مسلمانوں کی حمایت نہیں ملے گی۔ لیکن رام پور  کےضمنی انتخاب  کے نتائج یہ غلط فہمی بھی دور ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  مجھے اس حلقے کی ذمہ داری دی گئی جس میں 55 فیصد سے زیادہ مسلمان ہیں اور یہ بی جے پی اور ایس پی کی لڑائی تھی۔ پھر بھی بی جے پی جیت گئی۔

 میں جانتا تھا کہ میں نے جو کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی  کا مجھ پر اعتماد  ہے۔ مجھ ان کی حمایت حاصل ہے۔ اس  سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

مختار عباس نقوی نے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ یہ آپ کے جذبات کا معاملہ ہے جو  کام آپ کرتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ محسوس کی ہے کہ میری ذمہ داری لوگوں، خاص کر دلتوں کے لیے کام کرنا ہے۔ ہاں شروع میں کچھ بحثیں ہوئیں۔ میں نے پارٹی سے کہا کہ وہ مجھ سے جو چاہے گی وہ  میں کروں گا۔  میرے خیال میں جو لوگ کابینہ میں ہیں وہ سب کمزور طبقات کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے تئیں حساس ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ علامتیت سیکولرازم اور ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  میں نے اپنی عوامی زندگی میں کبھی اپنے لیے کسی خاص عہدے کی توقع نہیں کی تھی۔ جو کچھ بھی مجھے دیا گیا ہے۔ میں نے اسے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہمیں بی جی پی سے سنہ  1980 کی دہائی میں وابستہ ہوا۔ میں نے ایک چھوٹے سے کارکن کی حیثیت سے شروع کی، پھر میں  یوتھ ونگ کالیڈر بنا،  جنرل سکریٹری، نائب صدر اور پھر وزیر کے طور پر مختلف کردار ادا کیے۔ بی جے پی میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لوگوں نے سیکولرازم کے نام پر اقلیتوں کا استحصال کیا ہے۔ مودی جی نے سیکولرازم کے نام پر اقلیتوں کا استحصال نہیں کیا بلکہ انہیں بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے نوپور شرما کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی نے نوپور شرما کے  ریمارکس کے خلاف صحیح وقت پر صحیح موقف اختیار کیا۔ تاہم  جس طرح سے القاعدہ جیسی بنیاد پرست تنظیموں نے اس پر ردعمل ظاہر کیا  وہ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کیا تاہم کسی کو جمہوریت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اودے پور قتل  قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے تعلق سے کہا کہ  پارٹی امیدواروں کا انتخاب جیت کی بنیاد پر کرتی ہے۔ بی جے پی ٹکٹوں پر یقین نہیں رکھتی۔ آپ کو انہیں بااختیار بنانے اور ان کی مدد کرنے کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ پچھلی حکومتیں رپورٹس لے کر آئیں کہ انہوں نے اقلیتوں کے لیے کیا کیا ہے۔

 بی جے پی مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقی پسند پنچایتوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہماری حکومت سب کے لیے یکساں ہے۔