ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر میں گرکر زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2024
ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر میں گرکر زخمی
ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر میں گرکر زخمی

 

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہفتہ (27 اپریل) کو انتخابی مہم کے دوران زخمی ہو گئیں۔ ممتا لوک سبھا انتخابات کی مہم کے لیے مغربی بنگال کے درگاپور پہنچی تھیں، جہاں ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے ہوئے یہ حادثہ ہوا۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سپریمو ممتا پھسل کر ہیلی کاپٹر کے اندر گر گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں ممتا کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ہیلی کاپٹر درگاپور سے آسنسول جانے کے لیے ممتا کا انتظار کر رہا تھا۔ اوپر چڑھنے کے لیے اس کے باہر سیڑھیاں لگائی گئی تھیں اور ہیلی کاپٹر کے اندر بیٹھنے کے لیے ان پر چڑھنا پڑتا تھا۔

ممتا سیڑھیاں چڑھ کر ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے جا رہی تھی لیکن تبھی ان کا پاؤں ہیلی کاپٹر کے گیٹ پر پھسل گیا اور وہ اس کے اندر گر گئیں۔ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں فوراً اٹھایا۔ اس حادثے میں ممتا کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے آسنسول تک کا سفر مکمل کیا۔