مہاراشٹر: جلسہ عام کے دوران نتن گڈکری ہوگئے بے ہوش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-04-2024
مہاراشٹر: جلسہ عام کے دوران نتن گڈکری ہوگئے بے ہوش
مہاراشٹر: جلسہ عام کے دوران نتن گڈکری ہوگئے بے ہوش

 

ممبئی/ آواز دی وائس
مرکزی وزیر نتن گڈکری بدھ کو مہاراشٹر کے یوتمال میں تقریر کرتے ہوئے اچانک اسٹیج پر بے ہوش ہو گئے۔ اسٹیج پر موجود لوگوں نے انہیں اٹھایا اور فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔
دراصل، لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر، گڈکری یوتمال کے پوسد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے اچانک وہ لڑکھڑا کر گر گئے۔ تاہم وہاں موجود لوگوں نے انہیں فوراً سنبھالا اور علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔
گڈکری کو طبی امداد دی گئی۔
کئی پارٹی کارکنوں کو نتن گڈکری کے چہرے پر پانی چھڑکتے ہوئے دیکھا گیا۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ناگپور سے بی جے پی کے امیدوار، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے رہنما راج شری پاٹل کے لیے مہم چلا رہے تھے۔ جو یوتمال-واشم لوک سبھا سیٹ سے حکمراں مہاوتی اتحاد کے امیدوار ہیں۔
صحت یاب ہونے کے بعد گڈکری نے یہ لکھا
صحت یاب ہونے کے بعد، نتن گڈکری نے ایکس پر اپنی صحت کے بارے میں ایکاپ ڈیٹ دی۔ ریلی کے دوران گرمی کی وجہ سے بے چینی محسوس ہوئی۔ لیکن اب میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ اگلی میٹنگ میں شرکت کے لیے لیے روانہ۔ آپ کے پیار اور نیک خواہشات کا شکریہ۔