مہاراشٹر:شیوسیناکے13ناراض ایم ایل اے لاپتہ،حکومت محفوظ ہونے کا دعویٰ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2022
حکومت محفوظ ہونے کا دعویٰ
حکومت محفوظ ہونے کا دعویٰ

 

 

ممبئی: مہاراشٹر میں ان دنوں سیاست گرم ہے۔ شیوسینا کے سرکردہ لیڈر ایکناتھ شندے کے مبینہ طور پر پارٹی کے 13 ایم ایل ایز کے ساتھ گجرات کے سورت کے ایک ہوٹل میں داخل ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شندے مبینہ طور پر ایم ایل اے کے ساتھ رابطے سے باہر ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ شندے اس سلسلے میں دوپہر میں میڈیا سے خطاب کر سکتے ہیں۔ ایکناتھ شندے کا شمار شیوسینا کے مضبوط لیڈروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے ریاست میں تنظیم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا یہ اقدام ادھو ٹھاکرے حکومت کے لیے مشکلات بڑھا سکتا ہے۔

شندے اتحاد میں شامل تین جماعتوں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ جب مہاراشٹرا میں مہا وکاس اگھاڑی نے حکومت بنائی تو شندے کو وزیر بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب شیوسینا کے سابق رہنما نارائن رانے جو اب بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اس پیش رفت پر کہا ہے کہ ایسی باتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان مہیش تاپسی نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا مستقبل "بالکل محفوظ" ہے۔ وہ سال 2004، 2009، 2014 اور 2019 میں لگاتار چار بار مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے

۔ 2014 میں اپنی جیت کے بعد، وہ شیو سینا لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے، اور پھر وہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بھی رہے۔

ایکناتھ شندے کے بیٹے شری کانت شندے اس وقت لوک سبھا کے رکن ہیں، اور ان کے بھائی پرکاش شندے اس وقت کونسلر ہیں۔ ایکناتھ شندے پارٹی سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیوسینا کے وزیر ایکناتھ شندے انتخابات کے بعد سے شیو سینا کے رابطے میں نہیں ہیں۔

اس پر شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے حکومت پر کوئی بحران نہیں ہے، حکومت کے لیے کوئی طوفان اور زلزلہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی پہلے بھی ہاتھ آزما چکی ہے، لیکن اس بار بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

مہاراشٹر حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔ جلد ہی تمام ایم ایل ایز واپس آجائیں گے۔ ہم سیاسی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔