کانپور تشدد: پولیس کی جانب سے40 مشتبہ افراد کی تصاویر جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-06-2022
کانپور تشدد: پولیس کی جانب سے40 مشتبہ افراد کی تصاویر جاری
کانپور تشدد: پولیس کی جانب سے40 مشتبہ افراد کی تصاویر جاری

 

 

کانپور: کانپور میں 3 جون2022 کو ہوئے تشدد کے ملزمان اور شرپسندوں کی شناخت کے لیے پولس نے 40 ملزمان کے پوسٹر جاری کیے ہیں۔ کانپور پولیس نے پتھر پھینکنے میں ملوث شرپسندوں کی تصاویر جاری کی ہیں اور عوام سے نمبر (9454403715) پر معلومات دینے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی ملزمان کے بارے میں معلومات دینے والوں کے نام بھی خفیہ رکھا جائے گا۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کانپور کے مقامی پٹرول پمپ سے بوتلوں میں پیٹرول بھر کر بم بنائے گئے اور ان سے حملے کیے گئے، پھر مرکزی ملزم حیات ہاشمی کے واٹس ایپ چیٹ سے بھی سازش کا انکشاف ہو رہا ہے۔

کانپور تشدد میں اب پٹرول پمپ پر کارروائی کی گئی ہے جہاں کھلی بوتلوں میں پٹرول فروخت کیا جاتا تھا اور وہ پٹرول جس کا استعمال بم بنانے میں کیا جاتا تھا۔

کانپور تشدد میں آج مزید 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس معاملے میں اب تک 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جن ملزمان کی تصاویر جاری کی ہیں ان کی شناخت واقعے کی ویڈیو فوٹیج سے ہوئی ہے۔

کانپور پولیس نے معلومات دینے کے لیے بیکن گنج تھانے کے انسپکٹر کا موبائل نمبر 9454403715 جاری کیا ہے۔

بتادیں کہ کانپور تشدد کیس میں اب تک 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم ان ملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ کانپور میں نماز جمعہ کے بعد ہنگامہ ہوگیا۔ اس کے بعد سے پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا دن میں تین بار تشدد زدہ علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

کانپور میں نماز جمعہ کے بعد دو فرقے آمنے سامنے آگئے اور کچھ ہی دیر میں تشدد پھوٹ پڑا۔ دونوں طرف سے پتھراؤ کیا گیا۔ یہاں دکانیں بند کرنے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔