کانپور: ہاسٹل کے غسل خانہ میں طالبات کی ویڈیو بنانے کا معاملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2022
کانپور: ہاسٹل کے غسل خانہ میں طالبات کی ویڈیو بنانے کا معاملہ
کانپور: ہاسٹل کے غسل خانہ میں طالبات کی ویڈیو بنانے کا معاملہ

 

 

کانپور: چندی گڑھ ہاسٹل ایم ایم ایس اسکینڈل کے بعد کانپور میں بھی فحش ویڈیو کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راوت پور تھانہ علاقہ کے کاکادیو میں بنے سائی نواس گرلز ہاسٹل میں طالبات نے ملازم پر فحش ویڈیو بنانے کا الزام لگایا ہے۔

ہاسٹل میں کام کرنے والے ملازم کے موبائل پر طالبات کی فحش ویڈیو ملی جس کے بعد طالبات نے تھانے میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ الزام ہے کہ راوت پور تھانے کی پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور طالبات کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

لڑکیوں کا الزام ہے کہ ملازم ان کے نہانے کے دوران اسکائی لائٹس سے ویڈیو بناتا تھا۔ پولیس نے ہاسٹل ملازم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کا موبائل فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔