کشمیر:پنڈ توں کے قتل کے خلاف مسلمان اترے سڑکوں پر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2022
کشمیر:پنڈ توں کے قتل کے خلاف مسلمان اترے سڑکوں پر
کشمیر:پنڈ توں کے قتل کے خلاف مسلمان اترے سڑکوں پر

 

 

نئی دہلی: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے 12 کلومیٹر دور گاؤں چوٹیگام کے مقامی مسلمانوں نے منگل کی صبح ایک مقامی کشمیری ہندو کی شو یاترا کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔اسے مقامی لوگوں کا ایک اہم اقدام اور دہشت گردوں کو پیغام مانا جارہا ہے۔

ماضی میں اگرچہ لوگوں نے اس طرح کی ہلاکتوں کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا ہے، لیکن گاؤں والوں نے کبھی پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف اتنی کھل کر آواز اٹھانے کی جرات نہیں کی۔

جب سنیل کمار کی شو یاترا کا جلوس شمشان گھاٹ کی طرف بڑھ رہا تھا، سوگواروں نے جن میں سے زیادہ تر کشمیری مسلمان تھے، نے ’قتل ناحق نامنظور‘ اور ’خون خرابہ نا منظور‘ جیسے نعرے لگائے۔

سنیل کمار اور ان کے بھائی پتامبر کمار عرف پنٹو، ڈوگری بولنے والے کشمیری طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔یہ طبقہ پشتہاپشت سے کشمیر میں رہ رہاہے۔ دہشت گردوں نے ان پر تب حملہ کیا جب وہ منگل کی صبح اپنے باغ کا دورہ کر رہے تھے۔

یہ حملہ اس حالت میں ہوا کہ گاؤں میں غیرمسلموں کو خطرے کے پیش نظر ان کے گھر کو پولیس نے تحفظ فراہم کیا ہوا ہے۔ سنیل کمار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پیتامبر کمار کو گولی لگنے سے زخم آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

حملے کی مذمت میں، سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے میگرے منصور کی قیادت میں شوپیاں کلاک ٹاور کے قریب موم بتیوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ دیہات والوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشمیری پنڈت برادری کے افراد پر حملہ فوراً بند ہونا چاہیے۔

"ہم امن پسند ہیں اور صدیوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں رہ رہے ہیں۔ ہم اس طرح کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،"۔ ایک سماجی کارکن یانا میر نے نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب بھی کشمیری ہندو مارا جاتا ہے تو مسلمانوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ مسلمانوں اور اسلام کا نام استعمال کرنے والے قاتلوں کے نام انھوں نے سخت قسم کا پیغام دیا۔واضح ہوکہ کمار کی آخری رسومات شام 7 بجے کے قریب ادا کی گئیں۔

کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی (کے پی ایس ایس) کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر وادی چھوڑنے کے مطالبے کے بعد کشمیر کا عام مسلمان انتہائی پریشان ہے۔ وہ نہ صرف انہیں روکنے کے لیے آگے آئے ہیں بلکہ جلوس کی شکل میں گھروں سے سڑکوں پر نکل کر دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مخالفت کرنے کا حوصلہ دکھا رہے ہیں۔

اس وقت ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر جلوس کی شکل میں چل رہی ہے اور نعرے لگا رہی ہے ”قتل ناحق نامنظور، آپ ہم ہیں بھائی، بھائی.. ایک اور ویڈیو میں کشمیری مسلمان گھوم گھوم کر کشمیریوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وادی مت چھوڑو، یہیں رہو۔ ہم آپ کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شوپیاں میں تازہ ترین دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیری پنڈتوں کی تنظیم نے مقامی پنڈتوں سے وادی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد کشمیر سے سوشل میڈیا پر اس طرح کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں کشمیری پنڈتوں کو وادی چھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور حکام انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

کے پی ایس ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں کوئی بھی کشمیری پنڈت محفوظ نہیں ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک ہی آپشن رہ گیا ہے کہ وہ کشمیر چھوڑ دیں یا مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں قتل ہو جائیں جنہیں مقامی آبادی کی حمایت حاصل ہے۔

کمار مارا گیا جبکہ اس کا بھائی پتمبر عرف پنٹو منگل کو شوپیاں ضلع کے ایک گاؤں میں ٹارگٹڈ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ کے پی ایس ایس کے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ جہاں سیاح اور امرناتھ یاتری کشمیر میں محفوظ ہیں، وہیں غیر مقامی مسلمان اور کشمیری پنڈت دہشت گردوں کا نشانہ ہیں۔

بیان میں تنظیم نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سخت بیان کے باوجود کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس کے برعکس شوپیان میں مسلمانوں نے دہشت گردوں کو سڑک پر مارنے کی سیاست کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی۔وہ نہیں چاہتے کہ کشمیری پنڈت وادی سے نکل جائیں۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی ہندوؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا چکا ہے۔

کشمیر میں دھرنا مظاہرے ہوئے ہیں۔ سکھ خاتون ٹیچر کے قتل کے بعد وادی کے کئی لوگ دہشت گردوں کے خلاف احتجاج میں سڑکوں پر نکل آئے۔ دوسری جانب سیکیورٹی کی تبدیلیاں بھی دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ چونکہ دہشت گردوں نے مائیکرو ٹارگٹ کلیننگ کا طریقہ اپنایا ہے اس لیے ایسی صورتحال پر قابو پانے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔