عام انتخابات2024 کی تیاری:جے پی نڈا نے ریاستی انچارج سے کی ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-09-2022
عام انتخابات2024 کی تیاری:جے پی نڈا نے ریاستی انچارج سے کی ملاقات
عام انتخابات2024 کی تیاری:جے پی نڈا نے ریاستی انچارج سے کی ملاقات

 


نئی دہلی :بی جے پی صدر جے پی نڈا نے منگل کو پارٹی کے ریاستی انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور 2024 کے عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

پارٹی کے نئے مقرر کردہ ریاستی انچارجوں کے ساتھ نڈا کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ نڈا کے علاوہ بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری سنتوش بھی یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تنظیم کو مضبوط بنانے اور 2024 کے انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی، تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب، بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ، ونود تاوڑے، ترون چغ اور سنیل بنسل بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

اس مہینے کے شروع میں، بی جے پی کے ونود تاوڑے کو بہار، روپانی کو پنجاب اور دیب کو ہریانہ کا نیا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ پارٹی نے کہا تھا کہ بی جے پی ایم پی ہریش دویدی بہار کے شریک انچارج رہیں گے۔ بنسل علاقائی انچارج کے طور پر کام کریں گے اور مغربی بنگال، تلنگانہ اور اڈیشہ میں پارٹی کے کام کی نگرانی کریں گے۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کو شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے، جب کہ قومی سکریٹری رتوراج سنہا کو جوائنٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔