ناگالینڈ:آبادی پر قابو پانے کے لیے کنوارہ رہنا ضروری: وزیر تعلیم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2022
 ناگالینڈ:آبادی پر قابو پانے کے لیے کنوارہ رہنا ضروری: وزیر تعلیم
ناگالینڈ:آبادی پر قابو پانے کے لیے کنوارہ رہنا ضروری: وزیر تعلیم

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 ریاست ناگالینڈ کی حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور قبائلی امور تیمجن امنا الونگ نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر عوام کو ایک انوکھی تجویز دی ہے۔

سوموار کے روز آبادی کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیمجن امنا الونگ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’عالمی آبادی کے دن کے موقع پر آئیں ہم سب مل کر آبادی میں اضافے کے مسائل پر سمجھدار بنیں اور بچے پیدا کرنے کے بارے میں باخبر محتاط انتخاب کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یا پھر میری طرح کنوارے رہیں اور مل کر پائیدار مستقبل کے لیے حصہ ڈالیں، آئیں آج کنوارہ رہنے کی تحریک میں شامل ہوں۔‘

تیمجن امنا الونگ کا تعلق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے اور وہ بی جی پی کے ناگالینڈ ریاستی صدر ہیں۔

تیمجن امنا الونگ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، جس کے بارے میں وہ اکثر مزاحیہ انداز ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔

تیجمن امنا الونگ کی جانب سے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر کنوارے رہنے کی تجویز پر ٹوئٹر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

 وزیر برائے قانون و انصاف کرن ریجیجو اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’ناگالینڈ کے وزیر تعلیم شادی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے اس گروپ میں زیادہ لوگ شامل کرنا چاہتے ہیں۔‘

ایک صارف اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’حکومت کنواہ رہنے والے مردوں کی حوصلہ افزائی کرے۔‘

ایک صارف اے جے لکھتے ہیں کہ ’سر پریشان مت ہوں، بیروزگاری نوجوانوں کو شادی نہیں کرنے دے گی۔‘

بھارگو راٹھور کہتے ہیں کہ ’میں اس تحریک کی 21 سال سے حمایت کر رہا ہوں۔‘