ہند۔بنگلہ مشترکہ فوجی مشق ’’ایکس سمپریتی –ایکس‘‘ 16جون سے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2022
ہند۔بنگلہ  مشترکہ فوجی مشق ’’ایکس  سمپریتی –ایکس‘‘ 16جون سے
ہند۔بنگلہ مشترکہ فوجی مشق ’’ایکس سمپریتی –ایکس‘‘ 16جون سے

 

 

نئی دہلی : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو طرفہ دفاعی تعاون کے حصہ کے طور پر،  مشترکہ فوجی تربیتی مشق ایکس سمپریتی-ایکس کا انعقاد بنگلہ دیش کے جشور ملٹری اسٹیشن میں 05 جون سے 16 جون 2022 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یکے بعد دیگر منعقد ہونے والی ایکسرسائز سمپریتی ایک اہم دو طرفہ دفاعی تعاون ہے جس کا مقصد  دونوں افواج کے درمیان باہمی کام کاج اور تعاون کے امکانات کو مضبوط اور وسیع کرنا ہے۔  اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی کام کاج  کو مضبوط  کرنا اور ایک دوسرے کی ٹیکٹیکل ڈرل اور آپریشن تکنیک کو سمجھنا ہے۔ ہندوستانی  ٹکڑی کی کمپنی کی مضبوطی کی نمائندگی ڈوگرا ریجمنٹ کی ایک بٹالین کے ذریعے کی جا رہی ہے اور  اس ٹکڑی کو مشق کے مقام کی طرف 4 جون 2022 کو روانہ کر دیا گیاہے۔

مشترکہ فوجی مشق ایکس سمپریتی-ایکس کے دوران، دونوں ممالک کی افواج انسداد دہشت گردی، انسانی امداد اور تباہی کی صورت میں راحت اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت یو این پیس کیپنگ فورس  سے متعلق متعدد منظرنامے  کے بارے میں اپنی مہارت شیئر کریں گی۔ مشق کے اوقات کا تعین  اس طریقے سے کیا گیا ہے کہ  شرکاء شروع میں ایک دوسرے کے تنظیمی ڈھانچوں اور ٹیکٹیکل ڈرل سے متعارف ہوں گے۔ مشق جیسے جیسے آگے بڑھے گی، مشترکہ ٹیکٹیکل مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دونوں ٹکڑیوں  کی مشترکہ جنگی ڈرل  کی مشق کی جائے گی۔  مشق کا اختتام فائنل ویلیڈیشن ایکسرسائز سے ہوگا جس میں دونوں افواج کی ٹکڑیاں مشترکہ طور پر  ایک مصنوعی ماحول میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن کی مشق کریں گے۔

بہترین طور طریقے شیئر کرنے اور ٹیکٹیکل سطح پر ایک دوسرے کے بارے میں سمجھ کے علاوہ، یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے  وسیع ثقافتی تفہیم  کا ایک بڑا موقع ہے۔ اس مشق سے دونوں ممالک کی افواج کو فائدہ ہوگا جس میں وہ ایک دوسرے کے وسیع تجربات سے فائدہ حاصل کریں گے، جس سے اس خطہ میں امن و استحکام کی بحالی میں مزید مدد ملے گی۔