ہندو سینا نے نوپور شرما معاملے میں سپریم کورٹ کو بھیجا لیٹرپیٹیشن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-07-2022
 ہندو سینا نے نوپور شرما معاملے میں سپریم کورٹ کو بھیجا لیٹرپیٹیشن
ہندو سینا نے نوپور شرما معاملے میں سپریم کورٹ کو بھیجا لیٹرپیٹیشن

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ٹی وی ڈیبیٹ شو میں پیغمبر اسلام کے بارے میں دیے گئے بیان کو لے کر تنازعہ اب بھی بڑھتا جا رہا ہے۔اب ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

وشنو گپتا نے سپریم کورٹ کو لیٹرپٹیشن بھیجا ہے۔

اس میں وشنو گپتا نے کہا ہے کہ نوپور نے وہی کہا ہے جوکتابوں میں لکھا ہے۔ ہندو دیوی دیوتاؤں پر بھی بہت سے تبصرے ہیں، لیکن ہندو تشدد اور ہنگامہ آرائی کی طرف مائل نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے بھی اپنے ریمارکس سے ایک طرح سے سفاکانہ قتل کو جائز قرار دیا ہے، اسے اپنا ریمارکس واپس لینا چاہیے۔

انہوں نے نوپور کی سیکورٹی پر غور کرنے کی بات کی ہے اور تمام مقدمات کو ایک جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی تھی اور انہیں نوپور شرما سے دوبارہ پوچھ گچھ کرنے کو کہا تھا۔

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما پر پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

اس معاملے میں ان کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ان تمام ایف آئی آر کو دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں ان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی سخت سرزنش کی۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے دہلی پولیس پر بھی سخت تبصرہ کیا۔