ہریانہ:دھماکہ خیزمادہ برآمد، تفتیش جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2022
ہریانہ:دھماکہ خیزمادہ برآمد، تفتیش جاری
ہریانہ:دھماکہ خیزمادہ برآمد، تفتیش جاری

 

 

گروگرام: ہریانہ کے کیتھل میں خوف و ہراس پھیلانے کی بڑی سازش ناکام ہوگئی ہے۔ پولیس نے ایک کلو سے زائد دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔ یہ آئی ای ڈی لوہے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ہریانہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کو اس بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ آئی ای ڈی آر ڈی ایکس سے بھری ہوئی تھی اور اسے جند روڈ پر کانچی چوک کے ایک گاؤں میں سڑک کے کنارے سے برآمد کیا گیا تھا۔

ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے، ہریانہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شام کو آئی ای ڈی برآمد کیا۔ تیترم تھانے کے ایس ایچ او رام لال نے فون پر بتایا کہ آئی ای ڈی کا وزن 1.16 کلو گرام ہے۔ اسے لوہے کے صندوق میں رکھا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ علاقے کو سیل کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلایا گیا جس نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ٹی ایف نے گزشتہ ماہ کروکشیتر ضلع میں شاہ آباد کے قریب ایک جگہ سے تقریباً 1.3 کلوگرام آر ڈی ایکس پر مشتمل ایک آئی ای ڈی برآمد کیا تھا۔

مئی میں، ہریانہ پولیس نے کرنال سے چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے تین آئی ای ڈی (ہر ایک کا وزن 2.5 کلوگرام) اور ایک پستول برآمد کیا تھا۔ مارچ میں، امبالا-چندی گڑھ ہائی وے کے قریب سادوپور گاؤں میں ایک سرکاری اسکول کے قریب ویران زمین سے تین زندہ دستی بم برآمد ہوئے تھے۔