پی ٹی اوشا سمیت چارافراد راجیہ سبھا کےلئے نامزد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2022
پی ٹی اوشا سمیت چارافراد راجیہ سبھا کےلئے نامزد
پی ٹی اوشا سمیت چارافراد راجیہ سبھا کےلئے نامزد

 

 

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے لئے پی ٹی اوشا اور الیا راجہ سمیت چار معروف افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی اوشا کے ساتھ فلم کے موسیقار اور میوزک کمپوزر الائیاراجا، ویریندر ہیگڑے اور وی وجیندر پرساد کو بھی راجیہ سبھا میں بھیجا جا رہا ہے۔

پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ پی ٹی اوشا ہر ہندوستانی کے لیے باعث تحریک ہیں۔

کھیلوں میں ان کی کامیابیوں کو بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے والا ان کا کام بھی اتنا ہی قابل تعریف ہے۔

 

راجیہ سبھا کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد۔ راجیہ سبھا ایم پی کے طور پر نامزد ہونے پر پی ایم مودی نے لکھا کہ الائیاراجا جی نے نسل در نسل لوگوں کو مسحور کیا ہے۔ ان کے کام بہت خوبصورتی سے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

ان کی زندگی کا سفر بھی اتنا ہی متاثر کن ہے۔ وہ ایک عاجزانہ پس منظر سے اٹھے اور بہت کچھ حاصل کیا۔ خوشی ہے کہ انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی نے وریندر ہیگڑے کے بارے میں کہا کہ وہ کمیونٹی سروس میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دھرماستھلا مندر میں پوجا کرنے اور صحت، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں ان کے کام کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

وہ یقیناً پارلیمانی کاروائی کو تقویت بخشیں گے۔ ان تین افراد کے علاوہ وی وجیندر پرساد کو بھی راجیہ سبھا میں بھیجا جا رہا ہے۔

وی وجیندر پرساد کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے تخلیقی دنیا سے وابستہ ہیں۔ ان کے کام ہندوستان کی شاندار ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ راجیہ سبھا کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد۔