دہلی میں گرمی کی شدید لہر کا دور جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-06-2022
  دہلی میں گرمی کی شدید لہر کا دور جاری
دہلی میں گرمی کی شدید لہر کا دور جاری

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 دہلی کے باشندے اور این سی آر کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہفتہ کو بھی یہی صورتحال رہی۔

محکمہ موسمیات نے آج یہاں بتایا کہ قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے، جب کہ رطوبت صبح 8.30 بجے 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان میں الگ الگمقامات پر ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔
دہلی کے بیشتر حصوں میں صبح سے ہی تیز سورج نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 جوں جوں دن چڑھتا ہے، سورج بھی روشن سے روشن تر ہوتا جاتا ہے جس سے لوگوں کو گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔