پرتگالی جہاز کے ہندوستانی عملہ کی رہائی کے لئے کوششیں جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2024
پرتگالی جہاز کے ہندوستانی عملہ کی رہائی کے لئے کوششیں جاری
پرتگالی جہاز کے ہندوستانی عملہ کی رہائی کے لئے کوششیں جاری

 

نئی دہلی: ایرانی فورسز نے دو ہفتے قبل اپنے علاقائی پانیوں میں پرتگالی پرچم والے جہاز کو پکڑ لیا تھا۔ اس جہاز میں زیادہ تر ہندوستانی عملے کے ارکان تھے۔ اس واقعے کی تازہ ترین معلومات دیتے ہوئے ایران نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستانی عملے کو قونصلر خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس سے ان کی رہائی اور حوالگی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ 13 اپریل کو ایران کی نیم فوجی دستوں نے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک مال بردار جہاز کو پکڑ لیا۔ اس جہاز پر کل 25 افراد سوار تھے جن میں سے 17 ہندوستانی تھے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتگال کے نئے وزیر خارجہ پالو رینگل نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے فون پر بات کی۔

دونوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کی صورتحال پر بھی بات کی۔ اس دوران فریقین نے ایرانی فوج کی جانب سے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک مال بردار جہاز کو قبضے میں لینے کے واقعے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ امیر عبداللہیان نے بات چیت کے بعد کہا،ہم انسانی ہمدردی کے مسئلے کے طور پر جہاز میں موجود عملے کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ ہم نے تہران میں ان کے سفیروں کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیڈٹ این ٹیسا جوزف، جو 17 ہندوستانیوں میں سے واحد خاتون ہیں، کو 18 اپریل کو رہا کیا گیا تھا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، بقیہ 16 ہندوستانی عملے کی رہائی میں کچھ تکنیکی چیزیں شامل ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جہاز پر موجود تمام ہندوستانیوں کی صحت ٹھیک ہے۔ انہیں ایرانی حکام نے ہندوستانی دستے کو قونصلر خدمات فراہم کیں۔ ہندوستانی حکام عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔