پی ایف آئی دہلی کے لیڈروں کو سات دن کی تحویل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2022
 پی ایف آئی دہلی کے لیڈروں کو سات دن کی تحویل
پی ایف آئی دہلی کے لیڈروں کو سات دن کی تحویل

 

 

نئی دہلی : دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) دہلی یونٹ کے صدر پرویز احمد، جنرل سکریٹری محمد الیاس اور آفس سکریٹری عبدالمقیت کو پوچھ گچھ کے لیے سات دن کی تحویل میں دیا ہے۔

پی ایف آئی کے رہنماؤں پر مالی عطیات کی آڑ میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تینوں ملزمان سے اب تک برآمد ہونے والی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اس کے گھر سے برآمد ہونے والے فون کا فرانزک معائنہ بھی اس کے سامنے کیا جانا ہے۔ ای ڈی ان ملزمان سے سات دنوں میں پوچھ گچھ کرے گی۔

ای ڈی نے جمعہ کو تینوں ملزمین کے ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز احمد، جو 2018 تک دہلی پی ایف آئی کے صدر تھے۔

وہ مجرمانہ سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے دہلی میں چندہ جمع کرنے کا اعتراف کیا ہے۔